ڈھیروں لہسن آدھے سے بھی کم منٹ میں چھل جائیں گے۔۔ واشنگ مشین میں لہسن چھیلنے کی حیرت انگیز ویڈیو

لہسن چھیلنا انتہائی محنت اور وقت طلب کام ہوتا ہے۔ کام کو اگر سمجھداری سے کیا جائے تو قیمی وقت بچایا جاسکتا ہے۔ آج کے آرٹیکل میں ہم اپنے قارئین کی مدد کے لئے لہسن کو چھیلنے کا ایسا طریقہ بتائیں گے جس سے کئی کلو لہسن چند سیکنڈز میں چل جائیں گے۔

سب سے پہلے لہسن کی پوتھیا لیں اور ایک برتن میں پانی بھر لیں۔ پوتھیوں سے لہسن الگ توڑ توڑ کر پانی میں ڈال دیں۔ یہ کام آسانی سے کرنا ہے اور ایک ایک لہسن الگ کرنے کے بجائے ٣، ٤ لہسن بھی الگ کرلیں تو مسئلہ نہیں۔

واشنگ مشین میں کیسے ڈالیں؟

کچھ دیر بھیگے ہوئے لہسن کو کپڑے کے تھیلے میں بھر لیں اور مضبوطی سے باندھ لیں۔ اس بندھے ہوئے کپڑے کے تھیلے کو واشنگ مشین میں ڈال دیں اور مشین کو “ڈرائی“ یعنی کپڑ خشک کرنے والے مرحلے پر سیٹ کر کے صرف 30 سے 40 سیکنڈز چلائیں۔ اس سے زیادہ نہیں چلانا۔

تھیلی کھولنے پر کیا ہوگا؟

اب تھیلی کھول کر دیکھیں گے تو لہسن سے چھلکے علیحدہ ہوچکے ہوں گے اور جو رہ بھی گئے ہوں گے وہ بھی صرف ہاتھ لگانے سے الگ ہوجائیں گے اور آپ کو گھنٹوں لہسن چھیلنے سے نجات مل جائے گی۔

By Khush Bakht  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   9204 Views   |   26 Dec 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about ڈھیروں لہسن آدھے سے بھی کم منٹ میں چھل جائیں گے۔۔ واشنگ مشین میں لہسن چھیلنے کی حیرت انگیز ویڈیو and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (ڈھیروں لہسن آدھے سے بھی کم منٹ میں چھل جائیں گے۔۔ واشنگ مشین میں لہسن چھیلنے کی حیرت انگیز ویڈیو) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.