میرے جسم میں ایسٹروجن زیادہ تھا اسلیئے۔۔ نادیہ جمیل، کینسر سے اپنی لڑائی کے بارے میں پہلی بار کُھل کر بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں

نادیہ جمیل پاکستان شوبز انڈسٹری کی ایک باکمال اداکارہ ہیں جنہوں نے اپنی اداکاری سے لاکھوں لوگوں کے دل جیتے، لیکن ان کے مداحوں کو ان سے پیار صرف ان کی اداکاری کی وجہ سے نہیں ہے بلکہ بچوں کے تحفظ، حقوق اور ان کے مقاصد کے لیے کام کرنا، ایک بڑی وجہ ہے ان سے محبت کی۔ وہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب کی سفیر بھی ہیں اور ان کے کام کو سب پسند کرتے ہیں۔

نادیہ ایک مضبوط عورت ہیں اور ہم نے انہیں اپنی زندگی کے کچھ مشکل ترین مراحل سے مضبوط کے ساتھ گزرتے ہوئے دیکھا ہے۔

حال ہی میں نادیہ نے ایک مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے والد کے انتقال اور اپنے کینسر کے حوالے سے بات چیت کی، اور اس دوران وہ آبدیدہ بھی ہوگئیں۔

نادیہ نے بتایا، جب وہ انگلینڈ میں تھیں تب ان میں کینسر کی تشخیص ہوئی، یہ مارچ 2020 کی بات ہے جب پوری دنیا میں لاک ڈاؤن لگا ہوا تھا اور تب میں وہاں اپنے 12 سال کے بچے کے ساتھ تھی۔

انہوں نے بتایا کہ، میں روٹین چیک اپ کیلیئے گئی تھی جب مجھے معلوم ہوا کہ میرے جسم میں ایسٹروجن زیادہ تھا اسلیئے مجھے چھاتی کا کینسر ہوا ہے اور وہ دوسرے اسٹیج پر تھا۔ میرا ٹیومر تیزی سے بڑھ رہا تھا اسلیئے جلد از جلد سرجری کرنی پڑی، پھر میں کیمو کے 12 راؤنڈز سے گزری اسکے بعد 1 مہینہ ریڈیئیشن ہوئی۔ کیمو کی وجہ سے مں بہت تکلیف میں تھی اور کچھ ماہ کوما بھی رہی، میرے پیروں کی نسیں جل گئی تھیں اور میں چل بھی نہیں سکتی تھی۔ اور کرونا کی وجہ سے ان کے گھر والے بھی ان کے ساتھ نہیں رہ سکتے تھے۔

نادیہ نے کہا ایک چیز جس نے مجھے بچایا وہ تھا الّٰلہ پر میرا توکل اور ٹھیک ہونے امید۔۔ پھر اللہ نے میرا ساتھ دیا اور میں دوبارہ صحت مند ہوگئی۔

Nadia Jameel Ki Kahani

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Nadia Jameel Ki Kahani and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Nadia Jameel Ki Kahani to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In News  |   0 Comments   |   5868 Views   |   09 Jun 2023
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

میرے جسم میں ایسٹروجن زیادہ تھا اسلیئے۔۔ نادیہ جمیل، کینسر سے اپنی لڑائی کے بارے میں پہلی بار کُھل کر بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں

میرے جسم میں ایسٹروجن زیادہ تھا اسلیئے۔۔ نادیہ جمیل، کینسر سے اپنی لڑائی کے بارے میں پہلی بار کُھل کر بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میرے جسم میں ایسٹروجن زیادہ تھا اسلیئے۔۔ نادیہ جمیل، کینسر سے اپنی لڑائی کے بارے میں پہلی بار کُھل کر بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔