چوٹی کو صرف 30 دن میں موٹا کرنے کا چیلنج.. جانیں چند آزمودہ ٹپس جن سے آپ کے بال بھی لمبے اور گھنے ہوسکتے ہیں

بالوں کا جھڑنا بہت ہی عام لیکن سنگین مسئلہ ہے. خاص طور پر وہ خواتین جن کے بال لمبے ہوتے ہیں ان کے بال بہت زیادہ جھڑتے ہیں. حال ہی میں انسٹاگرام پر ملین کی تعداد میں فالوورز رکھنے واکی بھارتی انفلوئنسر نے اپنی چوٹی کو موٹا بنانے اور بالوں کو جھڑنے سے روکنے کے لیے 30 دن کا چیلنج لیا ہے. اس دوران انھوں نے کئی ٹپس بھی شئیر کیے جو اپنے قارئین کے لئے ہم یہاں بتا رہے ہیں.

بالوں کو کبھی بھی کھلا چھوڑ کر نہ سوئیں بلکہ سونے سے پہلے چٹیا ضرور بنا لیں.

اگر بالوں کے سرے دو منہے ہوگئے ہیں تو بال کبھی نہیں بڑھیں گے اس لئے روشنی والی جگہ پر جا کر نیچے سے بالوں کو کاٹ دیں. اس کے لئے بالوں کو ایک سیدھ میں کاٹنے کے بجائے دیکھ کر صرف دو منہ سرے کاٹیں.

بالوں میں تیل لگا کر 5 منٹ تک چمپی ضرور کریں اور سر کی سکن کو دبائیں تا کہ دوران خون تیز ہو.

تیل لگا کر کبھی گھر سے باہر نہ نکلیں کیونکہ اس طرح دھول مٹی بالوں پر چپک جاتی ہے اور بال جھڑتے ہیں.

بالوں کی ساخت چیک کرنے کے لئے شیشے کے پیالے میں پانی ڈال کر اپنے ٹوٹے ہوئے بال اس پیالے میں ڈالیں. اگر بال اوپر ہی رہیں تو اس کا مطلب بال کافی پتلا اور کمزور ہے، درمیان میں چلا جائے تو ساخت مناسب ہے البتہ تہہ میں شلا جائے تو بال موٹا اور صحت مند ہے.

مہینے میں ایک بار مہندی، ریٹھا، سیکاکائی، لیموں کا رس، انڈا اور چائے کا پانی ملا کر سر پر لگائیں. یہ پروٹین کے لئے بہترین ہے اور بالوں کو چمک بھی دے گا.

Hair Long And Strong Tips

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Hair Long And Strong Tips and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Hair Long And Strong Tips to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   1440 Views   |   29 Feb 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

چوٹی کو صرف 30 دن میں موٹا کرنے کا چیلنج.. جانیں چند آزمودہ ٹپس جن سے آپ کے بال بھی لمبے اور گھنے ہوسکتے ہیں

چوٹی کو صرف 30 دن میں موٹا کرنے کا چیلنج.. جانیں چند آزمودہ ٹپس جن سے آپ کے بال بھی لمبے اور گھنے ہوسکتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ چوٹی کو صرف 30 دن میں موٹا کرنے کا چیلنج.. جانیں چند آزمودہ ٹپس جن سے آپ کے بال بھی لمبے اور گھنے ہوسکتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔