بال اتنے گر رہے ہیں کہ گنج پن نظر آتا ہے ۔۔ جانیں رابی پیر زادہ گرتے بالوں کیلیئے کون سا خاص تیل گھر میں بنا کر استعمال کرتی ہیں؟

رابی پیرزادہ ایک سابق گلوکارہ اور اداکارہ ہیں جو اب شوبز کی دنیا کو چھوڑ کر مذہب کی جانب آگئی ہیں۔ رابی کا اپنا یوٹیوب چینل ہے جس کے ذریعے وہ اپنے مداحوں سے جڑی رہتی ہیں اور اکثر وبیشتر ویڈیوز اپ لوڈ کرتی رہتی ہیں۔ جن میں اکثر چہرے اور بالوں سے متعلق ٹپس اور ریمیڈیز ہوتی ہیں۔

رابی کے بال بہت خوبصورت ہیں اور ان کے پرستار جانتے ہیں کہ ان کے بال ہمیشہ سے ہی کتنے گھنے اور لمبے ہیں۔ ان کے اتنے خوبصورت بالوں کے پیچھے کیا راز ہے وہ انہوں نے اب شیئر کردیا ہے۔ وہ بتاتی ہیں کہ میں اپنے بالوں کو گرنے سے بچانے کیلیئے ایک قدرتی ہیئر آئل کا استعمال کرتی ہوں۔

قدرتی ہیئر آئل بنانے کا طریقہ:

سرسوں کا تیل 1 بڑا چمچ

ناریل کا تیل 1 چمچ

بادام کا تیل ½ چمچ

کیسٹر آئل ½ چمچ

آملہ، ریٹھا اور سکاکائی پاؤڈر 1، 1 چمچ

۔ سب سے پہلے ان تمام تیلوں کو ایک پیالے میں ڈال کر مکس کریں پھر اس میں آملہ ریٹھا اور سکا کائی کا پاؤڈر شامل کر کے دوبارہ مکس کرلیں

۔ اسکے بعد ایک برتن میں اس تیل کو ڈال کر 190 سے 15 منٹ پکا لیں، پھر ٹھنڈا لر کے ایک بوتل میں بھر کر رکھ دیں

۔ اب اس تیل سے بالوں کا مساج کریں اور 2 گھنٹے بعد سر دھو لیں۔ یا پھر تیل کو چھان کر اسے رات میں اپنے بالوں میں لگائیں اور صبح سر دھو لیں۔

۔ اس تیل کو 6 ماہ تک استعمال کریں آپ کے بال گرنا بند ہو جائیں گے انشاء اللّٰہ!

Rabi Pirzada Hair Tips

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Rabi Pirzada Hair Tips and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Rabi Pirzada Hair Tips to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   4263 Views   |   31 Jul 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

بال اتنے گر رہے ہیں کہ گنج پن نظر آتا ہے ۔۔ جانیں رابی پیر زادہ گرتے بالوں کیلیئے کون سا خاص تیل گھر میں بنا کر استعمال کرتی ہیں؟

بال اتنے گر رہے ہیں کہ گنج پن نظر آتا ہے ۔۔ جانیں رابی پیر زادہ گرتے بالوں کیلیئے کون سا خاص تیل گھر میں بنا کر استعمال کرتی ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بال اتنے گر رہے ہیں کہ گنج پن نظر آتا ہے ۔۔ جانیں رابی پیر زادہ گرتے بالوں کیلیئے کون سا خاص تیل گھر میں بنا کر استعمال کرتی ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔