سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات سے متعلق ایسی کئی خبریں دیکھی ہوں گی جس میں کچھ ایسی معلومات ہوتی ہیں جو کہ سب کو حیران کر دیتی ہیں۔

مشہور پاکستانی اداکار احد رضا میر شوبز کا وہ ستارہ ہیں جو کہ اپنی دلچسپ اداکاری اور منفرد انداز کی بدولت سب میں مقبول ہیں۔
صرف اداکاری ہی نہیں بلکہ احد کی آواز میں بھی جادو ہے جو کہ سب کو اپنی آغوش میں لے لیتی ہے، انہوں نے کوک اسٹوڈیو میں بھی اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

مشہور بھارتی اداکارہ مینا شورے کا شمار ہند کی ان اداکاراؤں میں ہوتا تھا جنہوں نے بھارتی اور پاکستانی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
مینا شورے 1921 میں رائیونڈ پنجاب میں پیدا ہوئی تھیں، اداکارہ کا اصل نام خورشید جہاں تھا۔ مینا شورے نے اپنی زندگی میں 5 شادیاں کی تھیں، جن میں سے ایک شادی انہوں نے رضا میر سے کی تھی، جو کہ پاکستانی فلم پروڈیوسر تھے۔ لیکن چونکہ احد کے دادا اور مینا شورے میں علیحدگی ہو گئی تھی، یہی وجہ تھی کہ ان کے درمیان کوئی تعلق نہیں تھا۔رضا میر مشہور پاکستانی اداکار احد رضا میر کے دادا اور اداکار آصف رضا میر کے والد تھے، جو کہ اپنے شعبے میں بہترین کارکردگی کی بدولت جانے جاتے ہیں۔

مشہور اداکار نے زندگی کے آخری دن مشکل میں گزارے تھے، ماضی کی مشہور اداکارہ اور ماڈل اپنی زندگی کے اس موڑ پر تھیں جہاں انہیں شدید مالی مسائل کا سامنا کرنا پڑا، 3 ستمبر 1989 کو یہ اداکارہ جہان فانی سے کوچ کر گئی تھیں۔