بھائی کہنے پر ناراض ہوگئے تھے.. دوسرے شوہر سے کیسے ملاقات ہوئی؟ عائشہ جہانزیب نے پوری کہانی سنادی

"میرا اپنے دوسرے شوہر حارث سے ایک خاتون دوست کی وجہ سے ٹریولنگ کے لئے رابطہ ہوا تھا. بعد میں یہی جان پہچان دوستی تک پہنچی اور ہماری شادی ہوگئی. دراصل شوہر کے انتقال کے بعد پہلے مجھے اپنے تین بچوں کے ساتھ دبئی جانا تھا. میں نے حارث سے ٹکٹس کروانے کی مدد لی تھی. پہلی بار حارث سے فون سے بات ہوئی جس میں انھیں بھائی کہہ دیا. البتہ حارث ناراض ہوگئے اور کہا کہ میں آئندہ انہیں بھائی نہ کہوں"

یہ کہنا ہے اداکارہ اور اینکر پراب عائشہ جہانزیب کا جنھوں نے حال ہی میں فوزشیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی دوسری شادی سے متعلق حقائق بتائے.

عائشہ جہانزیب کا کہنا ہے کہ میرے پہلے شوہر جہانزیب کا انتقال کینسر سے ہوا تھا. جس کے کئی سال بعد میں نے اپنی ماں کے کہنے پر دوسری شادی حارث سے کی. اور اب میرے اور حارث کے دو بچے ہو چکے ہیں. میں نے حارث سے شادی کرنے کے بعد بھی اپنے نام کے ساتھ پہلے شوہر کا نام لگا رکھا ہے. اس پر لوگ حیران ہوتے ہیں جبکہ کچھ لوگ طعنے بھی دیتے ہیں. دوسری شادی کرتے وقت میرے پہلے شوہر کے سب سے بڑے بیٹے کی عمر 10 سال، دوسری بیٹی کی 7 اور سب سے چھوٹی بیٹی کی 5 سال تھی. میرے پہلے شوہر کے بچوں کے نام کے ساتھ ان کے دادا کا نام لگا ہوا ہے جب کہ میرے ساتھ مرحوم شوہر کا نام لگا ہوا ہے. دوسرے نے بھی خوشی سے اس بات کی اجازت دی ہوئی ہے. میری والدہ کو ڈر تھا کہ میں ٹی وی پر آ کر بگڑ نہ جاؤں اس لئے ٹی وی پر کام کرنے کی اجازت بھی دوسرے شوہر نے دلوائی ہے.

Ayesha Jahanzaib Opens Up About Second Marriage

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ayesha Jahanzaib Opens Up About Second Marriage and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ayesha Jahanzaib Opens Up About Second Marriage to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1166 Views   |   13 May 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

بھائی کہنے پر ناراض ہوگئے تھے.. دوسرے شوہر سے کیسے ملاقات ہوئی؟ عائشہ جہانزیب نے پوری کہانی سنادی

بھائی کہنے پر ناراض ہوگئے تھے.. دوسرے شوہر سے کیسے ملاقات ہوئی؟ عائشہ جہانزیب نے پوری کہانی سنادی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بھائی کہنے پر ناراض ہوگئے تھے.. دوسرے شوہر سے کیسے ملاقات ہوئی؟ عائشہ جہانزیب نے پوری کہانی سنادی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔