Baby Hair Growth Tips in Urdu

شیرِ خوار بچوں کے بالوں کی افزائش کے لیے 10 مشورے
پیدائش کے وقت بچوں کے سرپر گھنے سیاہ بال ہوتے ہیں اور کچھ بچوں کے بہت ہلکے ہوتے ہیں ۔ جو پیدائش کے ساتویں دن اتار دئیے جاتے ہیں ۔ جن بچوں کے یہ بال نہ اتارے جائیں ان کے یہ بال پیدائش کے پہلے چھ مہینوں میں جھڑ جاتے ہیں ۔ ان بالوں کی جگہ نئے بال نکلتے ہیں جن کی ساخت اور رنگت پیدائشی بالوں سے قدرے مختلف ہوتی ہے ۔
baby hair growth tips in urdu
بالوں کو جھڑتا یا ہلکا دیکھ کر اکثر والدین پریشان ہوجاتے ہیں۔یہ ایک قدرتی عمل ہے بالکل اسی طرح جیسے دودھ کے دانت ٹوٹتے ہیں پیدائشی بال جھڑ کر نئے نکلتے ہیں ۔ بچوں کے ہر وقت سیدھا لیٹے رہنے کی وجہ سے بھی سر کے بال اڑ جاتے ہیں ۔ بچوں کو ہمیشہ سیدھا سلانے کی ہدایت کی جاتی ہیں لیکن جب وہ جاگ رہے ہوں تو انھیں پیٹ کے بل بھی لٹا یا جاسکتا ہے۔اس طرح لٹانے سے سر پیچھے سے چپٹا ہونے اور گنج پن سے بھی بچے گا ۔

کچھ باتیں آپ کے بچے کے گھنے ، ریشمی بالوں کی افزائش کے لیے کار آمد ثابت ہوسکتی ہیں۔
1۔بالوں کو سلجھائیں:
بچے زیادہ تر لیٹے رہتے ہیں ان کے بال باریک ہونے کی وجہ سے الجھ جاتے ہیں ۔ اگر ان پر توجہ نہ دی جائے تو بالوں میں گرہیں لگ جاتی ہیں اور پھر انہیں کاٹنا پڑتا ہے ۔ اس لیے بہتر ہوگا کہ بچے بالوں کو سلجھاکے رکھا جائے۔ بچے کے بالوں کو بہت زیادہ صابن یا شیمپو سے دھونے سے گریز کریں کیونکہ زیادہ دھونے سے بال روکھے ہوجاتے ہیں اور انہیں سلجھانا زیادہ مشکل ہوتا ہے ۔ بچے کے بالوں کو سلجھانے کے لیے نرم برش استعمال کریں اور آرام آرام سے بالوں کو سلجھائیں۔ اس طرح دوران خون بڑھتا ہے اور بالوں کی مضبوطی میں اضافہ کرتا ہے ۔

2۔بے بی شیمپو:
بچوں کے بال زیادہ گندے نہیں ہوتے لیکن سر کو بھی صاف رکھنا ضروری ہوتا ہے۔ اس لیے بالوں کی بہتر افزائش کے لیے ہفتے میں صرف ایک دفعہ شیمپو کریں۔بچوں کے لیے ٹئیر فری شیمپو استعمال کریں ۔ عام طور پر بچے شیمپو کا جھاگ کانوں میں جانا پسند نہیں کرتے ۔ اگر شیمپو ٹئیر فری بھی ہے تو اس کے جھاگ آنکھوں اور کانوں میں نہ جانے دیں۔ ہلکی خوشبو والے ہربل شیمپو استعمال کریں ۔ سر کو آہستگی سے مل کر شیمپو کو دھوئیں۔

3۔گھر میں بنایا ہوا کنڈیشنر استعمال کریں:
یوں تو بچوں کے لیے کنڈیشنر کی ضرورت نہیں پڑتی لیکن اگر ان کے بال بہت زیادہ روکھے اور گھنگریالے ہیں تو آپ گھریلو کنڈیشنر استعمال کرسکتے ہیں۔ یہ کنڈیشنر بالوں کو چمکدار بنانے کے ساتھ سلجھانے میں بھی مدد دیتا ہے۔۔شہد اور ذیتون کا تیل برابر کی مقدار میں لے کر اچھی طرح ملائیں۔ بچے کے سر پر لگائیں اور نرمی کے ساتھ انگلی کے پوروں سے مساج کریں پندرہ منٹ کے لیے لگا چھوڑ دیں اور پھر دھو دیں۔۔پکا ہوا کیلا میش کر کے دو کھانے کے چمچ ذیتون کے تیل اور ایک کھانے کا چمچ شہد کے ساتھ ملائیں اور تھوڑی دہی شامل کر کے اچھی طرح ملائیں ۔ اس پیسٹ کو دس منٹ کے لیے بالوں پر لگائیں اور دھودیں۔

4۔ایلوویرا:
ایلوویرا جلد اور بالوں کے لیے یکساں مفید ہے ۔ اگر آپ کے پاس ایلو ویرا کا پودا موجود ہے تو ایلوویرا کا گودا نکال کر ڈسٹل واٹر کے ساتھ ملائیں ۔ بچے کو نہلانے کے بعد اس مکسچر سے بالوں کو دھوئیں جلد ہی فوائد نظر آئے گا ۔

5۔بالوں کی پروڈکٹس کا تجربہ کر کے دیکھیں:
بچوں کے لیے کسی خاص شیمپو یا تیل استعمال کرنے کے لیے مختلف پروڈکٹس استعمال کر کے دیکھیں تاکہ آپ ایسا شیمپو استعمال کرسکیں جو آپ کے بچے کے لیے بہتر ہے۔ شیمپو کا انتخاب کرنے کے لیے مختلف شیمپو کے ساشے لے لیں اور ہفتے میں ایک دفعہ شیمپو کریں اس طرح آپ اپنے بچے کے لیے موزوں شیمپو منتخب کر سکیں گے۔

6۔ہئیر ڈرائر استعمال نہ کریں:
ہئیر ڈرائر یا کسی بھی قسم کی گرمائی بڑوں کے لیے بھی مفید نہیں پر وقت کی کمی کی وجہ سے ڈرائر کا استعمال کرنا پڑتا ہے ۔ لیکن بچوں کے لیے وقت کا کوئی مسئلہ نہیں ہوتا اس لیے قدرتی ہوا سے بالوں کا سوکھنا زیادہ بہتر ہے۔ اس طرح بال زیادہ الجھتے بھی نہیں۔

7۔بال کٹوانا:
اکثر لوگوں کا خیال ہے کہ بال جتنے کاٹے جائیں گے اتنا ہی تیزی سے بڑھیں گے لیکن سائنس میں انکا کوئی ثبوت نہیں ملتا لیکن یہ حقیقت ہے کہ بالوں کو صحیح شیپ یا اسٹائل دینے سے بال گھنے اور خوبصورت لگتے ہیں اس لیے بچوں کے بال ضرور کٹوائیں۔؂

8۔صحت بخش غذا:
صحت بخش غذا بالوں کے لیے بھی ضروری ہے ۔ بچے کو پروٹین سے بھرپور غذا مچھلی ، انڈا پالک دیں ۔ وٹامن ڈی بھی بالوں کے لیے ضروری ہے ۔ شکرقندی ، بادام ،گاجر ، خوبانی کو بچے کی غذا میں شامل کریں ۔ ان چیزوں کو ابال کر اور میش کر کے بچے کو دیں ۔ ذائقہ کے لیے نمک بھی شامل کر سکتے ہیں۔

9۔خشکی کے لیے تیل:
بعض اوقات مسئلہ بالوں کے بجائے سر کی جلد میں ہوتا ہے ۔سر میں ہونے والی خشکی خارش کا باعث بنتی ہے اور بال جھڑنے لگتے ہیں۔بچوں کے بالوں کو باقاعدہ چیک کرتے رہیں۔اگر بچے کے سر میں خشکی ہے تو ہر ایک دن بعد تیل کی مالش کریں ۔ بے بی آئل کا استعمال کریں کیونکہ یہ ہلکا ہوتا ہے۔بالوں کی بہتر نشونما کے لیے اس میں کیسٹر آئل شامل کرلیں ہوسکے تو بادام والا بے بی آئل استعمال کریں۔

10۔ضروری ہدایات:
۔بالوں کو بہت زیادہ کھینچ کر نہ باندھیں۔ کیونکہ اس سے جڑیں کمزور ہوتی ہیں اور بال ٹوٹتے ہیں۔
۔بالوں کی نشونما کے لیے بچے کی غذا میں بہت زیادہ تبدیلی نہ لائیں کیونکہ ہر بچے کے لحاظ سے اسکے بال نشونما پاتے ہیں اس لیے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔
۔ڈیری پروڈکٹس جیسے دہی بالوں کو صحت مند بناتی ہے کیونکہ ان میں کلشیم کی وافر مقدار ہوتی ہے۔
۔بچوں کو دن میں پانچ گلاس پانی ضرور پلائیں ۔ دن میں ایک دفعہ پھلوں کا رس بھی دیں۔

Find out 10 baby hair growth tips in Urdu and ensure healthy hairs for your infant.

At the time of birth, some babies have lush black hair on their head whereas some have very low. These hairs are removed on the seventh day of birth and if not removed, they are automatically fallen within 6 months. Then new hairs are grown and replace old hairs. New hairs are quite different with color and structure of the hairs at the birth time.

There are many things to consider for smooth and healthy growth of hair.

Here are the top 10 hair growing tips in Urdu especially for infants.

Baby Hair Growth Tips Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Baby Hair Growth Tips Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Baby Hair Growth Tips Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia Ovais  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   43834 Views   |   15 Oct 2016
About the Author:

Sadia Ovais is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia Ovais is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

Baby Hair Growth Tips in Urdu

Baby Hair Growth Tips in Urdu ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Baby Hair Growth Tips in Urdu سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔