موسم بدلتے ہی کھانسی اور چھینکیں شروع۔۔ الرجی کو پالنے کے بجائے یہ چیزیں بھی آزمالیں

ہم سب ہی الرجی کا شکار ہوتے رہتے ہیں اس کی وجہ حساسیت اور حد سے بڑھی ہوئی آلودگی ہے جو ہماری جلد اور جسم کے اندرونی اعضاء پر اثر انداز ہوتی ہے۔ البتہ قدرت کے خزانے میں ایسی بہت سی چیزیں ہیں جو ہمیں الرجی سے بچا سکتی ہیں اور ان کے اثرات سے بھی محفوظ رکھ سکتی ہیں۔ آئیے جانتے ہیں ان عام چیزوں کے بارے میں۔

پودینہ

پودینے کی پتیوں کو ابال کر قہوہ بنا کر پینے سے سانس کی نالی کو آرام ملتا ہے۔ پودینے کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے اس لئے اس کا تیل اور پانی چہرے کے دانوں پر لگانا بھی فائدہ مند ہے۔ یہ جلد کی الرجی ختم کرتا ہے اور جراثیم کش ہوتا ہے۔

ہلدی

ہلدی اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل مصالحہ ہے۔ یہ جسم میں قوت مدافعت بڑھاتی ہے۔ ہلدی کو چوٹ پر لگانے سے انفیکشن نہیں ہوتا جبکہ اس کو دودھ میں ڈال کر کھانے سے جسم کے اندر الرجی کے خلاف مدافعت بڑھتی ہے۔

تلسی کی پتیاں

تلسی کے پتے چپانے سے الرجی کا خاتمہ ہوتا ہے اور یہ ذہنی تناؤ کو کم کرنے میں بھی مددگار ہے۔

نیم

نیم کی پتیوں کو پانی میں ڈال کر نہانے سے جلس سے جراثیم ختم ہوتے ہیں اس کے علاوہ نیم کے تیل اور ناریل کے تیل کو ہم وزن ملا کر لگانے سے بھی الرجی کا خاتمہ ہوتا ہے۔

ادرک

نزلہ، زکام اور کھانسی میں ادرک کا قہوہ بھی مفید ہے۔ کھانسی اور چھینکوں کی صورت میں ادرک، دار چینی اور شہد کا قہوہ پئیں۔

Allergy Say Bachanay Wali Chand Cheezen

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Allergy Say Bachanay Wali Chand Cheezen and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Allergy Say Bachanay Wali Chand Cheezen to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1421 Views   |   12 Sep 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 October 2024)

موسم بدلتے ہی کھانسی اور چھینکیں شروع۔۔ الرجی کو پالنے کے بجائے یہ چیزیں بھی آزمالیں

موسم بدلتے ہی کھانسی اور چھینکیں شروع۔۔ الرجی کو پالنے کے بجائے یہ چیزیں بھی آزمالیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ موسم بدلتے ہی کھانسی اور چھینکیں شروع۔۔ الرجی کو پالنے کے بجائے یہ چیزیں بھی آزمالیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔