بچپن سے یہی سنتے آئے ہیں کہ دودھ انسانی صحت کے لیے انتہائی مفید ہوتا ہے اور ہر بیماری کے علاج کے طور پر دودھ کو ہی تجویز کیا جاتا ہے- معاملہ کمزوری کا ہو یا معدے کی جلن یا پھر ہڈی کے ٹوٹنے کا ہر ہربیماری کا علاج دودھ پینا قرار دیا جاتا ہے- مگر اب جدید تحقیقات کے مطابق کچھ بیماریاں اور ان کی نشانیاں ایسی بھی ہیں جس کی علامات سامنے آتے ہی دودھ پینا بند کر دینا چاہیے ورنہ وہ سخت نقصان ہوسکتا ہے-
1: بدہضمی کی صورت میں :
بدہضمی کی صورت میں جب انسان دست اور الٹی میں مبتلا ہوتا ہے اس صورت میں دودھ کا استعمال اس حالت کو مزید سنگین کر سکتا ہے- اس لیے بدہضمی کی حالت میں دودھ اور اس سے تیار شدہ مصنوعات سے پرہیز کرنا چاہیے-
2: کولیسٹرول کے بڑھنے کی صورت میں
دودھ کے اندر کیلشیم کے ساتھ چکنائی کی بڑی مقدار شامل ہوتی ہے اگر جسم میں کولیسٹرول کا لیول زیادہ ہو تو دودھ کا استعمال اس مقدار میں مزید اضافے کا باعث بن سکتا ہے- جس کی وجہ سے دل کی بیماری اور بلند فشار خون کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے- اس لیے اس حالت میں دودھ کے استعمال سے پرہیز کرنا چاہیے-
3: ایکنی کی صورت میں
اگر جلد بہت چکنی ہو اور چہرے پر اس کی وجہ سے دانے اور مہاسے نکل رہے ہیں اس صورت میں دودھ کا استعمال ایکنی میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے- اس وجہ سے ایسی حالت میں دودھ کے استعمال میں احتیاط کرنی چاہیے-
4: زخموں کے انفیکشن کی صورت میں
کسی بھی سبب لگنے والے زخموں میں اگر انفیکشن ہو جائے اور اس میں پیپ پڑ جائے تو ایسی صورت میں دودھ کا استعمال اس زخم میں مزید پیپ پیدا کرنے کا سبب بن سکتا ہے- جس کی وجہ سے ایسی حالت میں اس وقت تک دودھ کے استعمال میں احتیاط برتنی چاہیے جب تک کہ زخم ٹھیک نہ ہو جائے-
5: ٹائپ ون ذیابطیس کی صورت میں
دودھ کے اندر ایک شکر لیکٹوز پایا جاتا ہے جو کہ جسم میں شکر کے لیول میں اضافے کا باعث بنتا ہے- اس وجہ سے ٹائپ ون ذیابطیس کے مریضوں کو دودھ کے استعمال میں احتیاط کرنی چاہیۓ کیوں کہ وہ ان کے جسم میں شکر کی مقدار میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے -
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Rozana Bad Hazmi Ki Surat Mein and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Rozana Bad Hazmi Ki Surat Mein to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.