سرسوں میں چھپے آپ کی صحت سے متعلق ایسے راز جو شاید آپ کو پہلے معلوم نہ ہوں

ﺳﺮﺳﻮﮞ سب سے دیکھا بھی ہے سنا بھی ہے اور استعمال بھی کیا ہے کیونکہ صدیوں سے صرف سرسوں کا تیل استعمال کیا جارہا ہے بڑے ہوں یا بچے بالوں میں لگانا ہو یا درد کی شکایت میں، کھانا بنانا ہو یا کسی بیماری کے علاج میں غرضیکہ ہر چیز میں سرسوں کا تیل یاد آتا ہے۔
سرسوں کا تیل ہی کارآمد نہیں اس کے بیج یہاں تک کہ پورا سرسوں کا پودا ہمیں مختلف طریقوں سے فائدہ پہنچاتا ہے۔

خصوصیت:
سرسوں میں بڑی تعداد میں وٹامن ای، فیٹی ایسڈز، الفا لائینولنک ایسڈ، اینٹی بیکٹریل، ﺣﯿﺎﺗﯿﻦ ﺏ، ﮐﯿﻠﺸﯿﺌﻢ، آئرن، ﮔﻨﺪﮬﮏ، اینٹی فنگل، صفر کیلوریز اور بیٹا کیروٹن پایا جاتا ہے جو آپ کی نہ صرف صحت بلکہ خوبصورتی اور نکھار میں کسی مہنگے ٹانک جیسے فوائد دیتا ہے۔

افادیت:
سرسوں کی افادیت اتنی ہے کہ شاید اس کے بارے میں سب کچھ بتانا آسان نہیں لیکن آپ کے لئے ہم یہاں بتا رہے ہیں وہ فوائد جو آپ کے لئے بنیادی طور پر جاننا بہت ضروری ہے:

• بچوں کے پیٹ میں اکثر کیڑے ہوجاتے ہیں جو ان کے اندرونی نظاموں میں بے ربطگی پیدا کرتے ہیں ان سے بچنے کے لئے آپ سرسوں کا استعمال کریں یہ جراثیم کش ہے تمام تر کیڑوں کو باہر نکلنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
• ﺟﺴﻤﺎﻧﯽ ﺧﺎﺭﺵ ﺍﻭﺭ ﮐﮭﺠﻠﯽ ﻣﯿﮟ ﺳﺮﺳﻮﮞ ﮐﺎ ﺗﯿﻞ ﻟﮕﺎﻧﺎ ﻣﻔﯿﺪ ﮨﮯ۔
• قبض کی شکایت میں آپ سرسوں پکا کر کھائیں یا اس کے بیج گرم پانی سے پھانک لیں یہ دونوں طرح آپ کے لئے مفید ہے۔
• پرانی کھانسی، بلغم، نزلہ اور گلے کی خراش کا سستا حل سرسوں کا استعمال ہے۔
• خواتین کو جسم میں ورم، درد اور سوجن کی شکایت زیادہ ہوتی ہے ایسے میں آپ اگر سرسوں کے تیل کی مالش کریں تو یہ فائدہ مند ہے۔
• کان کا درد، کمر درد ہو یا دانت کا درد سرسوں کا استعمال نہ بھولیں۔
• آنکھوں کی تکلیف میں آپ سرمے میں تھوڑا سا سرسوں ڈالیں اور اس کو آنکھوں میں لگالیں یہ راحت دیتا ہے۔
• دبلے لوگوں کے لئے سرسوں کا استعمال زیادہ مفید ہے یہ بھوک بڑھاتا ہے اور جسم کو ضروری حیاتین کی فراہمی کرتا ہے۔
• چھ سے آٹھ مہینے کے بچوں کو اگر سرسوں کے تیل کا استعمال کروایا جائے تو یہ ان کی نشوونما کے لئے بہت اہم سمجھا جاتا یے۔ اس سے ان کی مالش کریں تو پٹھے مضبوط ہوتے ہیں .
• رگیں چڑھنے کی بیماری ہو یا جسم سن ہونے کی سرسوں کی مالش آپ کے لئے مفید ہے۔
• ہاتھ، پائوں کی خشکی اور ایڑھیاں پھٹ جائیں تو بھی یہ آپ کو فائدہ دیتا ہے۔
• ذہنی دباؤ اور نفسیاتی بیماریوں میں سرسوں کا استعمال بہتر ہے۔
• پیٹ میں گیس زیادہ ہوجائے تو اس کو استعمال کرنا نہ بھولیں۔
• ناخنوں سے پھپھوندی (فنگس) کے امراض دور ہوتے ہیں، پھٹے ہونٹ نرم ہوجاتے ہیں۔
• آنکھوں سے پانی آنے اور چھینکوں کی شکایت میں اس کے تیل کی مالش اچھی ہوتی ہے۔

استعمال:
اس کو آپ ویسے تو کسی بھی طرح کرسکتے ہیں مگر زیادہ تر:
• سرسوں کے ساگ کو پکا کر کرتے ہیں۔
• اس کا تیل استعمال کیا جاتا ہے۔
• اس کے بیجوں کو سادے پانی کے ساتھ پھانک لیتے ہیں۔
• سرسوں کا مکھن بھی آپ کی ہڈیوں کے لئے بہت مفید ہے۔

جلد کے لئے:
جلد کی خوبصورتی کے نکھار میں سرسوں کے تیل میں شامل وٹامن ای سب سے زیادہ فائدہ مند ہے۔
• چہرے پر آپ سرسوں کے تیل کو ابٹن اور بیسن میں ملا کر لگائیں آپ کی جلد روشن و چمکدار ہوجائے گی۔
• آئلی جلد کے لئے انڈے کی سفیدی میں مکس کرکے لگائیں یہ آئل کنٹرولنگ کا کام کرتا ہے۔
• خشک جلد کے لئے انڈے کی زردی میں مکس کرکے لگانا خشکی کو کنٹرول کرتا ہے۔

بالوں کے لئے:
بالوں کو لمبا، گھنا اور مضبوط بنانے کے لئے صدیوں سے سرسوں کا تیل استعمال کیا جارہا ہے۔
• انڈے دہی میں سرسوں کا تیل مکس کرکے ہفتے میں ایک بار لگائیں اور خود اپنے بالوں کی نشوونما دیکھیں۔
• پیاز کے پانی میں سرسوں کا تیل اچھی طرح مکس کرکے لگائیں اور خشکی، سکری کے مسائل پر قابو پائیں۔

Mustard Oil Benifits And Uses

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Mustard Oil Benifits And Uses and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mustard Oil Benifits And Uses to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   13380 Views   |   28 May 2021
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

سرسوں میں چھپے آپ کی صحت سے متعلق ایسے راز جو شاید آپ کو پہلے معلوم نہ ہوں

سرسوں میں چھپے آپ کی صحت سے متعلق ایسے راز جو شاید آپ کو پہلے معلوم نہ ہوں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سرسوں میں چھپے آپ کی صحت سے متعلق ایسے راز جو شاید آپ کو پہلے معلوم نہ ہوں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔