دودھ پلانے والی ماؤں کے لئے میتھی دانے کا استعمال کس قدر فائدے مند ہے؟ جانیئے اس کا طریقہ استعمال اور حیران کن فوائد جو کر دے ماؤں کی مشکل آسان

معالجین تجویز کرتے ہیں کہ بچوں کو ان کی زندگی کے ابتدائی 6 ماہ تک صرف ماں کا دودھ پلایا جائے، ماں کے دودھ میں وہ تمام ضروری غذائی اجزاء ہوتے ہیں جو آپ کے بچے کی مناسب نشوونما کے لیے درکار ہوتے ہیں، اس میں ماں کے اینٹی باڈیز بھی ہوتے ہیں جو بچے کی انفیکشن اور استثنیٰ کے خلاف مزاحمت پیدا کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
لیکن بدقسمتی سے تمام دودھ پلانے والی مائیں اپنے بچوں کو دودھ پلانے کے لیے کافی مقدار میں دودھ فراہم نہیں کر سکتیں، تاہم ایسی صورت میں مائیں کچھ غذائیں لے سکتی ہیں جو ماں کے دودھ کی فراہمی کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتی ہیں۔
ایسی ہی ایک غذا ہے میتھی، یہ ایک ایسی غذا ہے جو ماں کے دودھ کی پیداوار کو بہتر بنانے میں مدد دیتی ہے، میتھی دانے کے استعمال سے ماؤں کو کتنے فوائد ہوتے ہیں اور اس کا استعمال کیسے کرنا ہے آیئے جانتے ہیں۔

• میتھی دانے کے فوائد

میتھی دانے کو دودھ پلانے والی ماؤں کے لئے بہترین غذا قرار دیا گیا ہے کیونکہ یہ دودھ کی پیداوار کی مقدار کو بڑھاتی ہے اور اس طرح ماں اپنے بچے کی غذائی ضروریات کو پورا کر سکتی ہے، ایسے میں بچے کے پیدائش کے دنوں میں میتھی دانے کی چائے استعمال کرنے سے بےحد فائدہ ہوگا اور بچے کو زیادہ دودھ میسر ہو سکے گا۔

کیا دودھ پلانے والی ماں اور بچے کے لیے میتھی محفوظ ہے؟

میتھی دودھ پلانے والی ماؤں اور بچوں کے لیے بالکل محفوظ ہے تاہم حاملہ خواتین، ذیابیطس والی خواتین اور وہ خواتین جن کو چنے اور مونگ پھلی سے الرجی ہے یا پھر ہائپوٹائیڈائیرزم کی حامل خواتین میتھی کو اپنی خوراک میں شامل کرنے سے پہلے اپنے معالج سے ضرور چیک کروا کریں۔

کیا میتھی دانہ دودھ کی فراہمی میں اضافہ کرتا ہے؟

جب ڈاکٹرز وغیرہ کا زیادہ رجحان نہیں تھا اس زمانے میں گھریلو خواتین میتھی دانے کی چائے کا استعمال کرتی تھیں اور بچے کی پیدائش کے بعد دودھ کے افزائش کے لئے اس کا استعمال عام تھا، میتھی دانے کو سالوں سے دودھ پلانے والی ماؤں کو استعمال کروایا جا رہا ہے البتہ آپ اپنے معالج سے مشورہ کر کے بھی اسے استعمال کر سکتی ہیں۔

• میتھی دانے کی چائے بنانے اور استعمال کرنے کا طریقہ

ڈیڑھ کپ پانی میں ایک چائے کا چمچ میتھی دانہ ڈالیں اور اسے 20 منٹ تک دھیمی آنچ پر پکائیں کہ یہ ایک کپ رہ جائے، اب اسے چھان کر نکال لیں اور نیم گرم پی لیں، کم سے کم دن میں 2 مرتبہ یہ چائے ضرور استعمال کریں دودھ میں اضافہ ہو گا اور بچے کو بھرپور غذائیت مل سکے گی۔

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5663 Views   |   26 Jan 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about دودھ پلانے والی ماؤں کے لئے میتھی دانے کا استعمال کس قدر فائدے مند ہے؟ جانیئے اس کا طریقہ استعمال اور حیران کن فوائد جو کر دے ماؤں کی مشکل آسان and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (دودھ پلانے والی ماؤں کے لئے میتھی دانے کا استعمال کس قدر فائدے مند ہے؟ جانیئے اس کا طریقہ استعمال اور حیران کن فوائد جو کر دے ماؤں کی مشکل آسان) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.