رات بھر بھگو کر اس کے دانے چبالیں۔۔۔میتھی دانہ کے آزمائے ہوئے فوائد

قدرت کے بیش بہا خزانوں میں سے ایک ہے میتھی دانہ۔۔۔ یہ ایک ننھا سا بیج ہے لیکن اس میں آئرن، وٹامن اے ، بی اور سی شامل ہیں۔۔ کیونکہ اس کی تاثیر گرم ہوتی ہے اس لئے اسے حاملہ خواتین کو کھلانے سے منع کرتے ہیں لیکن اگر خواتین کو ماہواری کھل کر نا آتی ہو تو اس کا استعمال کسی نعمت سے کم نہیں۔۔۔

ایک طویل عرصہ سے اسے ذیابطیس کے مریضوں کی دوا ہی مانا جاتا ہے۔۔۔کیونکہ یہ خون میں سے شوگر کی مقدار کو کم کرتی ہے اور جسم میں اس کا توازن قائم رکھتی ہے۔۔۔

میتھی دانہ پیٹ کم کرنے کے لئے بھی بہت مفید ہے۔۔۔رات بھر اسے پانی میں بھگو کر رکھیں اور پھر صبح نہار منہ اس کو پانی سمیت پی لیں اور چبا لیں۔۔۔ ایک مہینہ میں ہی پیٹ کا سائز کم ہونا شروع ہوجائے گا۔۔۔

کیل مہاسوں سے نجات کے لئے بھی میتھی دانہ کو بے حد مفید مانا جاتا ہے۔۔۔اس کا استعمال کچھ یوں ہوگا کہ چار گلاس پانی میں چار کھانے کے چمچے دانہ میتھی شامل کریں اور اسے رات بھر کے لئے رکھ دیں۔۔۔صبح دانہ میتھی کو نکال دیں اور اس پانی کو مکس کرکے بوائل کرلیں اور روئی سے کیل مہاسوں پر لگائیں۔۔۔اس پانی کو فریج میں بھی رکھا جا سکتا ہے محفوظ کرنے کے لئے۔۔۔

اگر بال لمبے اور گھنے کرنے ہیں تو ایک ناریل کے تیل کی بوتل میں دانہ میتھی کے چند دانے ڈال کر اسے اچھی طرح ڈھک کر تین ہفتوں کے لئے رکھ دیں کسی نارمل درجہ حرارت پر۔۔۔اس تیل کو بالوں میں لگائیں اور حیرت انگیز رزلٹ سامنے آئیں گے۔

جن لوگوں کو خاص طور پر خواتین کو جوڑوں اور کمر کا درد رہتا ہے ان کے لئے دانہ میتھی کھانا، اس کو تیل میں ملا کر لگانا بہت مفید ہے۔۔۔

اس کے باقاعدہ استعمال سے دائمی قبض سے بھی نجات ملتی ہے اور پیٹ کی گیس میں بھی کمی آتی ہے -

Methi Dana Ke Chand Heran Kun Fawaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Methi Dana Ke Chand Heran Kun Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Methi Dana Ke Chand Heran Kun Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Musaddiq  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3553 Views   |   14 Dec 2021
About the Author:

Musaddiq is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Musaddiq is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 13 December 2024)

رات بھر بھگو کر اس کے دانے چبالیں۔۔۔میتھی دانہ کے آزمائے ہوئے فوائد

رات بھر بھگو کر اس کے دانے چبالیں۔۔۔میتھی دانہ کے آزمائے ہوئے فوائد ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ رات بھر بھگو کر اس کے دانے چبالیں۔۔۔میتھی دانہ کے آزمائے ہوئے فوائد سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔