بادیان کے پھول خوشبودار، ذائقے دار فائدے بےشمار ۔۔ جانیئے بادیان کے پھول کی اہمیت اور اس کے حیرت انگیز فوائد جو کوئی نہیں جانتا

بریانی میں ایک پھول ہوتا ہے جو بہت سے لوگ سائیڈ پر کر دیتے ہیں یا پھر بریانی میں ڈالنا پسند نہیں کرتے لیکن شاید اس کے فوائد سے بہت کم لوگ ہی واقف ہیں، بادیان کے پھولوں کو چین اور ویتنام میں صدیوں سے اس کی طبی خصوصیات کی وجہ سے استعمال کیا جا رہا ہے اور اس کے استعمال سے کئی مسائل کا حل وہاں کے لوگوں کے لئے آزمودہ گھریلو علاج ہے۔
یہ قدرت کا ایک ایسا عظیم تحفہ ہے جو نہ صرف کھانوں میں بلکہ مختلف بیماریوں کے علاج میں بھی استعمال کیا جاتا ہے آیئے اس کے چند استعمال اور حیرت انگیز فوائد سے آپ کو آگاہ کرتے ہیں۔

• بادیان کے پھول میں موجود غذائیت

بادیان کےایک پھول میں 23 گرام کیلوریز، 1گرام پروٹین، فیٹ ایک گرام، کاربس 3 گرام، فائبر 1 گرام، آئرن 13 گرام، مینگنیز 7 فیصد، کیلشئم 4 فیصد، فاسفورس 3 فیصد، پوٹاشئیم 3 فیصد اور کاپر 3 فیصد پایا جاتا ہے۔

• بادیان کے پھول کے حیرت انگیز فوائد

• اینٹی اوکسیڈنٹ خصوصیات

جیسا کہ ہم آپ کو کئی بار یہ بات بتا چکے ہیں کہ اینٹی آکسیڈنٹس ہماری صحت کے لئے بےحد ضروری ہوتے ہیں، کیونکہ اینٹی اوکسیڈنٹ جسم میں خلیات کی ٹوٹ پھوٹ سے حفاظت کرتے ہیں اور ایسے فری ریڈیکلز کا خاتمہ کرتے ہیں جو کینسر یا دل کی بیماریوں کا سبب بن سکتے ہیں۔

• اینٹی فنگل، اینٹی بیکٹریل خصوصیات

بادیان کے پھول میں فنگس کو ختم کرنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے خاص طور پر منہ، گلے، آنتوں کے فنگس کے لیے اس کا استعمال بےحد مفید ہے، بادیان کے پھول میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات بھی موجود ہوتی ہیں، جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ مستقبل میں بادیان کے مرکب کو اینٹی بائیوٹک میں استعمال کیا جائے۔

• کھانسی اور فلو میں مفید

بادیان میں ایک ایسا ایسڈ موجود ہوتا ہے جس کو نزلہ کھانسی اور فلو میں دی جانے والی دواؤں میں استعمال کیا جاتا ہے اس لئے نزلہ کھانسی کی صورت میں بادیان کے پھول کی چائے بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔

• جوڑوں کے درد میں مفید

بادیان کے پھولوں کے تیل کو کمر درد اور جوڑوں میں درد کے لئے استعمال کرنا بےحد مفید ہے یہ درد کو ختم کر کے آپ کو آرام پہنچانے کے لئے بےحد مفید ہے بادیان کے تیل کو کسی دوسرے تیل کے ساتھ ملا کر کمر اور جوڑوں کی مالش کرنی چاہیئے۔

• ہاضمے کے لئے مفید

بادیان کے پھول کی چائے بنا کر استعمال کرنے سے نہ صرف نزلہ کھانسی بلکہ ہاضمہ بھی درست کیا جا سکتا ہے، عام طور پر اس کا استعمال ہاضمے کی شکایت مثلاً گیس، پیٹ کی مروڑ، بدہضمی، پیٹ پھولنا یا قبض کے علاج میں کیا جاتا ہے۔

• خواتین کے لئے بہترین

حاملہ خواتین کو بادیان کا پھول استعمال کرنا چاہیئے یہ حمل کے دوران قوتِ مدافعت میں اضافے کی وجہ بنتا ہے ساتھ ہی انہیں دوران حمل بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے، روایتی افراد اور بڑے بوڑھے آج بھی حاملہ خواتین کو بادیان استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

• بادیان کے پھول کی چائے بنانے کا طریقہ

ایک کپ پانی اُبال کر اس میں دو بادیان کے پھول ڈال دیں اب اسے کچھ دیر پکنے دیں اور پھر چھان کر پی لیں، آپ چاہیں تو اس میں شہد یا لیموں بھی شامل کر سکتے ہیں۔

Badyan Phool Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Badyan Phool Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Badyan Phool Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   8457 Views   |   22 Feb 2022
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

بادیان کے پھول خوشبودار، ذائقے دار فائدے بےشمار ۔۔ جانیئے بادیان کے پھول کی اہمیت اور اس کے حیرت انگیز فوائد جو کوئی نہیں جانتا

بادیان کے پھول خوشبودار، ذائقے دار فائدے بےشمار ۔۔ جانیئے بادیان کے پھول کی اہمیت اور اس کے حیرت انگیز فوائد جو کوئی نہیں جانتا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بادیان کے پھول خوشبودار، ذائقے دار فائدے بےشمار ۔۔ جانیئے بادیان کے پھول کی اہمیت اور اس کے حیرت انگیز فوائد جو کوئی نہیں جانتا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔