آم کی گٹھلی موٹاپا کم کرنے کیلئے نہایت مفید، جانیے کیسے؟

آم پھلوں کا بادشاہ ہے اور ہمارے یہاں سب ہی اس پھل کے بے حد شوقین ہیں مگر ہم سب ہی عام طور پر ایک غلطی کرتے ہیں وہ یہ ہے کہ ہم آم کھا کر اس کی گھٹلی پھینک دیتے ہیں اگر آپ جان جائیں کہ یہ گھٹلی آپ کے کس قدر کام آ سکتی ہے تو آپ اسے کبھی پھینکنے کی غلطی نہیں کریں گے۔
جی ہاں! آم کی یہ گھٹلی آپ کے لئے بہت فائدے مند ہے اور آپ اس سے اپنا موٹاپا حیرت انگیز طور پر کم کر سکتے ہیں، آم کی گھٹلی کے استعمال سے آپ جسمانی وزن میں کمی ممکن بنا سکتے ہیں اور یہ کیسے ہوگا یہ ہم آپ کو بتائیں گے۔

جسمانی وزن میں کمی کے لئے آم کی گھٹلی کا استعمال

موٹاپا ایک ایسی بیماری ہے جس سے نجات حاصل کرنا آسان کام نہیں لیکن اگر آپ آم کی گھٹلی کا استعمال کریں تو اس سے بہت تیزی سے وزن کم کر سکتے ہیں اس کے لئے آپ کو ڈاکٹر بلقیس کا بتایا ہوا گھریلو نسخہ اپنا کر آم کی گھٹلی کا بتائے گئے طریقے سے استعمال کرنا ہوگا۔

آم کی گٹھلی سے وزن کم کرنے کا طریقہ

اجزاء
مینگو سیڈ آئل یعنی آم کے بیجوں کا تیل
جامن کی گٹھلی کے بیج کا پاؤڈر
سونف
سونٹھ کا پاؤڈر
سوکھا پودینہ پہاڑی

ترکیب

• دو چمچ مینگو سیڈ آئل یعنی آم کے بیجوں کا تیل لیں، اگر وہ نہ میسر ہو تو آم کی گٹھلی سے گری نکال کر سکھانے کے بعد اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں۔
• اس کے بعد ایک چمچ جامن کی گٹھلی کے بیج کا پاؤڈر شامل کر لیں۔
• اس کے علاوہ دو عدد چمچ سونف، سونٹھ کا پاؤڈر یعنی سوکھی ہوئی ادرک کا ایک چمچ اور پودینے کا پاؤڈر دو چمچ ڈال لیں یا پھر پودینے کے پتے سکھا کر استعمال کریں۔
• اب ان تمام اشیاء کو ملا کر گرینڈر میں اچھی طرح پیس لیں کہ وہ پاؤڈر کی شکل اختیار کر لے۔
• اب اس سفوف کو ہر کھانے کے بعد پھکی کی طرح پانی کے ساتھ باقاعدہ استعمال کریں۔
• ڈاکٹر بلقیس کے مطابق یہ سفوف موٹاپے میں تیزی سے کمی لانے کیلئے فائدہ مند ہے، یہ پاؤڈر ہر کھانے کے بعد ایک چمچ دن میں تین بار پانی میں گھول کر یا پانی کے ساتھ استعمال کریں اور پھر دیکھیں اس کا کمال۔

Motapa Kam Karne Ka Tarika

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Motapa Kam Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Motapa Kam Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   18610 Views   |   13 Jul 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

آم کی گٹھلی موٹاپا کم کرنے کیلئے نہایت مفید، جانیے کیسے؟

آم کی گٹھلی موٹاپا کم کرنے کیلئے نہایت مفید، جانیے کیسے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آم کی گٹھلی موٹاپا کم کرنے کیلئے نہایت مفید، جانیے کیسے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔