گرتے بالوں کا حل صرف ایک پیالی چاول۔۔ بالوں کو گھنا، لمبا اور چمکدار کرنے کے لئے چاول کیسے استعمال کریں؟ دیکھیے

آج کل بال جھڑنے کا مسئلہ بہت عام ہے۔ آلودہ پانی، دھول مٹی، ناقص غذا اور کیمیکل کے استعمال سے بالوں کی جڑیں کمزور ہوجاتی ہیں اس کے علاوہ بال جلدی سفید بھی ہوجاتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں ان تمام مسائل کا حل ایک سادہ سی ٹپ میں دیا جارہا ہے۔

چاول سے بالوں کو مضبوط کرنے کا طریقہ

چاول کاربوہائیڈریٹ اور مختلف وٹامنز سے بھرپور غذا ہے لیکن بہت کم لوگ اس راز سے واقف ہیں کہ چاول ہمارے حسن کو نکھارنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ایک پیالی چاول لیں اور اسے دھو کر آدھی پتیلی پانی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں۔ اس چاول میں 2 عدد لونگ بھی ڈال کر دھیمی آنچ پر اتنا پکائیں کہ چاول ادھ کچے رہ جائیں۔ اب چاول کو چھان لیں اور پانی الگ کرلیں۔ چاول کے تمام اجزاء پانی میں آچکے ہیں۔ اس پانی میں اتنا شیمپو ڈالیں جتنا بال دھوتے ہوئے آپ کو استعمال کرنا ہو۔ اب تمام چیزوں کو اچھی طرح ملا لیں۔

اس سے سر کیسے دھوئیں؟

یہ شیمپو والا پانی بالوں کو دھونے کے لئے حسبِ ضرورت استعمال کریں۔ ایک بار کے استعمال سے ہی آپ دیکھیں گے کہ نا صرف آپ کے بالوں میں چمک آجائے گی بلکہ مضبوطی بھی آجائے گی۔ ہفتے میں ٢ بار اس چاول کے پانی سے سر دھونے کے بعد آپ کے بال لمبے، گھنے اور سیاہ ہونے لگیں گے۔

Girtay Balon Ka Ilaj

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Girtay Balon Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Girtay Balon Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   2459 Views   |   01 Feb 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

گرتے بالوں کا حل صرف ایک پیالی چاول۔۔ بالوں کو گھنا، لمبا اور چمکدار کرنے کے لئے چاول کیسے استعمال کریں؟ دیکھیے

گرتے بالوں کا حل صرف ایک پیالی چاول۔۔ بالوں کو گھنا، لمبا اور چمکدار کرنے کے لئے چاول کیسے استعمال کریں؟ دیکھیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گرتے بالوں کا حل صرف ایک پیالی چاول۔۔ بالوں کو گھنا، لمبا اور چمکدار کرنے کے لئے چاول کیسے استعمال کریں؟ دیکھیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔