گلے کی سوزش ایک عام مسئلہ ہے جسے آپ موسمِ گرما یا موسم سرما میں یعنی موسم کی تبدیلی کے دوران محسوس کرتے ہیں اس کے علاج کے لئے ماہرین سیب کے سرکے کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں، سیب کا سرکہ صحت کے مختلف مسائل سے لڑنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے، یہ گلے کی سوزش سے لڑنے کے لیے بےحد مفید ہے۔
• سیب کے سرکے کے مختلف فوائد
سیب کا سرکہ وزن میں کمی کے لیے مشہور ہے، سیب کا سرکہ صحت کے مختلف مسائل سے لڑنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے، یہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے اچھا ہے کیونکہ یہ بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے سیب کا سرکہ خوبصورتی کے فوائد سے بھی بھرپور ہوتا ہے۔
آپ شاید نہیں جانتے کہ ایپل سائڈر سرکہ آپ کو گلے کی سوجن کی علامات کو کم کرنے میں بھی مدد دے سکتا ہے، گلے کی سوزش سے لڑنے کے لیے آپ اس حیرت انگیز مشروب کا استعمال کر سکتے ہیں، گلے کی سوزش کے مسئلے سے لڑنے کے لیے سیب کا سرکہ استعمال کرنے کا طریقہ مندرجہ ذیل ہے۔
گلے کی سوزش سے لڑنے کے لئے سیب کا سرکہ استعمال کرنے کا طریقہ
ایپل سائڈر سرکہ کئی ایسی خصوصیات پر مشتمل ہوتا ہے جو آپ کو گلے کی سوزش سے لڑنے میں مدد دے سکتی ہیں یہ دوا کے طور پر مؤثر نہیں ہو سکتا ہے لیکن مطالعات کے مطابق یہ گلے کی سوزش کی علامات سے لڑنے میں مدد کرسکتا ہے، گلے کی سوزش کے لیے سیب کا سرکہ استعمال کرنے کے کچھ طریقے یہ ہیں۔
• ایک کپ نیم گرم پانی میں ایک کھانے کا چمچ سیب کا سرکہ شامل کریں، اب اس میں 2 کھانے کے چمچ شہد شامل کریں اور دن میں کسی بھی وقت پی لیں اس سے گلے سوزش کم ہوگی۔
• ایک گلاس نیم گرم پانی میں ایک کھانے کا چمچ سیب کا سرکہ شامل کریں اور اس نیم گرم پانی کو پی لیں، دن میں کسی بھی وقت اس کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔
• ایک گلاس نیم گرم پانی میں ایک کھانے کا چمچ سیب کا سرکہ ایک ٹکڑا دارچینی، ایک کھانے کا چمچ شہد اور ایک کھانے کا چمچ لیموں کا عرق شامل کریں اور اس ڈرنک کو پی لیں اس سے کھانسی دور ہوگی گلے کی سوزش کا خاتمہ ہوگا۔
• ایک گلاس نیم گرم پانی میں تھوڑا سا نمک اور ایک کھانے کا چمچ سیب کا سرکہ ڈال کر اس پانی سے غرارے کریں اس سے بھی گلے کی سوزش میں واضح فرق نظر آئے گا۔
احتیاطی تدابیر
یاد رہے کہ سیب کا سرکہ کبھی بھی براہِ راست استعمال نہ کریں اسے لازمی پانی یا کسی مشروب میں گھول کر استعمال کریں یا پھر اپنے معالج کے بتائے ہوئے طریقے سے اس کا استعمال یقینی بنائیں۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Galay Ki Sozish Ka Asan Gharelu Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Galay Ki Sozish Ka Asan Gharelu Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.