اسپرین کے ایسے جادو اثر کمالات جانیے جو اس سے پہلے آپ نہیں جانتے ہوں گے۔

اسپرین دنیا بھر میں مقبول ترین گولی ہے جونہ صرف دافع درد ہے بلکہ دل کے لئے بھی ڈاکٹرز کی تجویز کردہ دوا ہے ، سستی ہونے کے باعث ہر طبقے کے استعمال میں رہتی ہے۔ گھر کی چیزوں کے خیال کے ساتھ ساتھ اپنی خوبصورتی نکھارنے میں بھی اسپرین واقعی جادو اثر ثابت ہوتی ہے اور اس کے ایسے ہی چند حیرت انگیز کمالات جانیے جو آپ کو چونکا کر رکھ دیں گے۔

1۔ چہرے کے دانوں کا علاج:

ہمارے چہرے پر عام طور پر موسم کی وجہ سے یا جلد کی حساسیت کی وجہ سےیا کسی اور وجہ سے دانے نکل آتے ہیں ایسے میں خاص کر خواتین ان دانوں کو لے کر خاصا پریشان ہو جاتی ہیں ۔ تو ایسا ہونے کی صورت میں دانوں سے نجات کے لیے اسپرین کی ایک گولی کو پیسے اوراس میں تھوڑا سا پانی ڈال کر پیسٹ سا بنالیں۔ اس پیسٹ کو دانوں پر لگائیں اور کچھ دیر تک لگا رہنے دیں اس کے بعد چہرے کو صابن اور پانی سے دھولیں۔ اس عمل سے سرخی کم ہوجائے گی اور دانے خشک ہونے لگیں گے، اگر آرام نہ آئے تو اس عمل کو اس وقت تک دوہرائیں جب تک دانے خشک نہ ہوجائے۔

2۔ بالوں سے خشکی کا خاتمہ:

بالوں کی خشکی کا مسئلہ آج کل ہر کسی کو درپیش ہے جس کے لیے مہنگے سے مہنگے شیمپوز اور کریمیں وغیرہ استعمال کی جاتی ہیں۔ تاہم اس پر قابو پانے کا آسان ترین نسخہ اسپرین کی شکل میں موجود ہے بس دو گولیوں کو پیس کر سفوف بنادیں اور اس میں شیمپو کی نارمل مقدار شامل کرکے اپنے سر پر لگالیں۔ اس مکسچر کو ایک سے دو منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر دھولیں۔ اس کے بعد اپنے سر کو صرف شیمپو سے ایک بار دھونا نہ بھولیں۔

3۔ پیروں کی سخت جلد کا علاج:

اپنے پیروں کی سخت ہوجانے والی جلد کو نرم کرنے کے لیے پانچ سے چھ اسپرین کو پیس کر سفوف کی شکل دے دیں۔ اس میں ایک سے دو چائے کے چمچ پانی اور لیموں کا عرق شامل کرکے پیسٹ بنالیں۔ اس مکسچر کو متاثرہ حصوں میں لگائیں اور پھر اپنے پیروں پر گرم تولیہ لپیٹ کر انہیں کسی پلاسٹک بیگ سے کور کرلے۔ کم از کم دس منٹ تک اسی حالت میں رہیں پھر پلاسٹک بیگ اور تولیے کو ہٹا دیں اور اپنے پیروں کی نرمی کو محسوس کرکے آپ حیران رہ جائیں گے۔

4۔ بالوں کی رنگت بحال کریں:

اگر آپ کے بالوں کا رنگ کلورین ملے پانی سے نہانے کے باعث خراب ہو گیا ہے اور آپ اس کی وجہ سے پریشان ہیں تو اب بالوں کو ان کی اصل شکل میں لانا بہت آسان ہے، بس چھ سے آٹھ اسپرین گرم پانی کے ایک گلاس میں ڈال دیں، پھر اس پانی کو اپنے بالوں پر چھڑک کر مساج یا مالش کریں اور دس پندرہ منٹ تک یہ عمل دوہرائیں بالوں کی اصل رنگت بحال ہوجائے گی۔

5۔ کیڑے کے کاٹے کی تکلیف سے نجات:

مچھر کے کاٹنے یا شہد کی مکھی کے ڈنک سے ہونے والی سوجن کو کنٹرول کرنے کے لیے اسپرین کی ایک گولی کوپیسٹ بنا کرمتاثرہ حصے پر آہستہ آہستہ مالش کی طرح رگڑے۔ آپ تکلیف میں فوری طور پر نمایاں کمی محسوس کریں گے جبکہ سوجن بھی کنٹرول میں آجائیں گی۔

6۔ پسینے کے داغ اب اور نہیں:

موسم گرما میں جسم سے پسینہ کا اخراج بے تحاشہ ہوتا ہے اور اس دوران ہلکے رنگ کے کپڑوں پر اس کے داغ بھی نمایاں ہوجاتے ہیں جن کو صاف کرنا مشکل ضرور ہوتا ہے، تاہم اب پریشان نہ ہوں بس اپنے سفید یا ہلکے رنگ کی قمیض پر سے یہ داغ مٹانے کے لیے اسپرین کی دو گولیوں کو پیس کر کپڑے دھونے والے پاؤڈر میں مکس کرکے ایک یا دو کپ گرم پانی میں ڈال دیں۔ پھر اس محلول میں اپنی قمیض کو دو سے تین گھنٹے تک بھگو کر رکھیں اس کی کارکردگی آپ کو حیران کر دے گی۔

7۔ گاڑیوں کی بیٹری میں جان ڈالنا:

اگر آپ آفس جانے لئے گھر سے نکلے یا کوئی اہم کام سر انجام دینے کے لئے گاڑی میں بیٹھیں اور گاڑی اسٹار ٹ ہو نے سے انکار کردے تو آپ کا کوفت سے برا حال ہو گا ایسے میں یہ اسپرین کی گولی آپ کے کا م آئے گی جی ہاں ! سر درد دور کرنے کے لئے نہیں بلکہ گاڑی اسٹارٹ کرنے کے لئے بس آپ انہیں بیٹری کے اندر ڈال دیں۔ اسپرین میں پائے جانے والا ایسی ٹائل سیلی سیلک ایسڈ بیٹری میں موجود سلفرک ایسڈ کے ساتھ مل کر اس مردہ بیٹری میں کرنٹ دوڑا دے گا اور آپ کچھ دور تک سفر کرکے قریبی سروس اسٹیشن تک پہنچ سکیں گے۔

8۔ پھولوں کو ترو تازہ رکھنے کے لئے:

اکثرہم پھولوں کا بکے خریدتے ہیں یا پھر کوئی ہمیں تحفتاً پھول دیتا ہے لیکن یہ پھول کچھ ہی دیر بعد مرجھا کر اپنی خوبصورتی کھو دیتے ہیں ، اگر آپ اسے کافی دیر تک تازہ رکھنا چاہتے ہیں تو اسپرین کی ایک گولی پیس کر پانی میں ڈالے اور وہ پانی کسی گلدان یا ایسے برتن میں ڈال دیں جس میں آپ پھول رکھ سکیں، وہ پھول عام دورانیے سے زیادہ عرصے تک اپنی تازگی برقرار رکھیں گے ۔

9۔ باغبانی میں مددگار:

اسپرین نہ صرف آپ کے درد پر قابو پانے کے لیے بہترین ہے بلکہ آپ کے باغ کو بھی اس سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔ کچھ افراد اسپرین کو پیس کر خراب جڑوں کے اوپر ڈال دیتے ہیں یا پانی میں مکس کرکے زمین پر فنگس کا علاج کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں، تاہم یہ احتیاط رکھیں کہ اپنے پودوں کے ارگرد اسپرین کا استعمال بہت زیادہ نہ کریں، بس ایک گولی اور ایک لیٹر پانی کافی ہوگا۔

10۔ کپڑوں سے انڈے کے داغ ہٹانا:

کیا کام کے دوران انڈے کی زردی نے آپ کے لباس کو داغ دار کردیا ہے؟ تو ان کو ہٹانے کے لیے پہلے آپ اسفنج نیم گرم پانی کے ساتھ اس جگہ پر رگڑیں، گرم پانی کے استعمال سے گریز کریں ،پھر ٹارٹریٹ کی کریم اور پانی کو مکس کرکے ایک پیسٹ کی شکل دیں اور اس میں اسپرین کی ایک گولی کو پیس کر شامل کرلیں۔ اس پیسٹ کو داغ پر پھیلائیں اور تیس منٹ تک کے لیے چھوڑ دیں اس کے بعد اسے گرم پانی سے دھولیں۔ داغ صاف ہوجائے گا۔

Aspirin Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Aspirin Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Aspirin Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan Murad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5333 Views   |   03 Feb 2022
About the Author:

Afshan Murad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan Murad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 25 April 2024)

اسپرین کے ایسے جادو اثر کمالات جانیے جو اس سے پہلے آپ نہیں جانتے ہوں گے۔

اسپرین کے ایسے جادو اثر کمالات جانیے جو اس سے پہلے آپ نہیں جانتے ہوں گے۔ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اسپرین کے ایسے جادو اثر کمالات جانیے جو اس سے پہلے آپ نہیں جانتے ہوں گے۔ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔