موصلی سفید، مرد و خواتین کی کئی بیماریوں کا واحد علاج ہے ۔۔ جانیں اسکے فوائد اور استعمال کا طریقہ

موصلی سفید ایک جڑی بوٹی ہے جو صدیوں سے روایتی ادویات میں استعمال ہوتی رہی ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اس کے مختلف فوائد ہیں جیسے جنسی فعل کو بہتر بنانا، مردوں اور عورتوں میں زرخیزی کو بہتر بنانا، اسکے علاوہ موصلی سفید قوت مدافعت بڑھانے میں بھی معاون ہے۔

موصلی سفید جو کہ ایک پودے کی جڑ ہے یہ کسی بھی آن لائن اسٹور یا پھر پنسار کی دکان سے با آسانی مل جائے گی۔ اور اسکا پاؤڈر نہ ملے تو آپ پنسار کے پاس جا کر اسکا پاؤڈر بنوا سکتے ہیں۔

موصلی سفید کے بہترین فوائد:

موصلی سفید کے بے شمار فوائد ہیں جن میں سے چند مندرجہ ذیل ہیں؛

۔ یہ مردوں میں سپرمز کی پیداوار کو بڑھاتا ہے اور خواتین میں انڈوں کے معیار کو بہتر بناتا ہے۔

۔ سفید موصلی انسولین کی حساسیت کو بہتر بنانے اور خون میں شکر کی سطح کو کم کرنے کے لیے جانا جاتا ہے۔

۔ سفید موصلی سیپونین سے بھرپور ہوتی ہے، جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ سوزش کو کم کرنے کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔

۔ یہ مدافعتی نظام پر بھی مثبت اثر ڈالتی ہے، جس کا مطلب ہے کہ یہ انفیکشن اور بیماریوں سے لڑنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

۔ موصلی سفید کی تاثیر ٹھنڈی ہے یہ خون کی حدت یعنی گرمی کو کم کرتا ہے۔

۔ اگر آپ کو بخار ہے تو ایسی صورت میں اسکا پاؤڈر ایک چٹکی کھا کر پانی پی لیں، بخار اتر جائے گا۔

۔ موصلی سفید کو روزانہ 1 چٹکی پانی کے ساتھ پھانکنے سے مثانے اور جگر کی گرمی ختم ہوتی ہے۔

۔ دل کی جلن میں 1 چٹکی سفید موصلی کو عرقِ گلاب کے ساتھ پی لیں، فائدہ ہوگا۔

۔ پاخانے میں تکلیف یا پیشاب میں جلن کی صورت میں 1 چٹکی سفید موصلی کو کچی لسی کے ساتھ پی لیں، جلن اور تکلیف ختم ہوجائے گی۔

۔ موصلی سفید غذائیت سے بھر پور ہے، ایسے افراد جو جسمانی طور پر کمزور ہوں، انکے لیئے دودھ کے ساتھ اس کا استعمال کرنا نہایت مفید ہے۔

Musli Safed Benefits In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Musli Safed Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Musli Safed Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   8676 Views   |   21 Aug 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

موصلی سفید، مرد و خواتین کی کئی بیماریوں کا واحد علاج ہے ۔۔ جانیں اسکے فوائد اور استعمال کا طریقہ

موصلی سفید، مرد و خواتین کی کئی بیماریوں کا واحد علاج ہے ۔۔ جانیں اسکے فوائد اور استعمال کا طریقہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ موصلی سفید، مرد و خواتین کی کئی بیماریوں کا واحد علاج ہے ۔۔ جانیں اسکے فوائد اور استعمال کا طریقہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔