Washing Machine Me Blanket Dhone Ka Tarika
ہمارے ہاں سردیاں چند مہینوں کی مہمان ہوتی ہیں، مگر رضائیاں اور کمبل آدھا سال الماریوں اور پیٹیوں میں بند پڑے رہتے ہیں۔ اب چونکہ فضا میں ٹھنڈک گھلنے لگی ہے، تو یہی بہترین وقت ہے کہ اُنھیں باہر نکال کر تازہ دھوپ میں سکھایا اور صاف کیا جائے۔
لیکن اصل مشکل یہیں شروع ہوتی ہے؛
ہاتھ سے دھونا مشکل، اور واشنگ مشین میں ڈالنے سے ڈر لگتا ہے کہ کہیں مشین خراب نہ ہو جائے! نتیجہ؟ ہم سیدھا ڈرائی کلین والوں کے پاس پہنچ جاتے ہیں، جہاں دھلائی کے ساتھ جیب بھی ہلکی ہو جاتی ہے۔
مگر اب فکر کی کوئی بات نہیں، کیونکہ آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں کہ گھر بیٹھے، اپنی مشین میں کمبل یا رضائی کیسے آسانی سے دھوئیں — وہ بھی بغیر کسی نقصان کے۔
مشین میں کمبل دھونے کا آسان طریقہ:
سائز چیک کریں
سب سے پہلے دیکھیں کمبل آپ کی مشین کے سائز کے مطابق ہے یا نہیں۔ اگر مشین میں جگہ باقی ہے تو ایک وقت میں دو ہلکے کمبل دھوئے جا سکتے ہیں، لیکن اگر کمبل بھاری ہے تو اسے اکیلا دھوئیں۔
کمبل جھاڑیں
دھونے سے پہلے کمبل یا رضائی کو اچھی طرح جھاڑ لیں تاکہ گرد و غبار نکل جائے۔
پانی اور لیکویڈ ڈٹرجنٹ استعمال کریں
سرف کے بجائے لیکویڈ ڈٹرجنٹ کا استعمال کریں — ایک ڈھکن کافی ہے۔ اگر آپ کی مشین آٹومیٹک ہے تو اس میں مخصوص لیکویڈ سیکشن میں ڈال دیں۔
موڈ سلیکٹ کریں
آٹومیٹک مشین میں آپشن منتخب کریں۔ اگر کمبل بھاری ہے تو "ہیوی"، ورنہ "نارمل" موڈ استعمال کریں۔
مکمل واش سائیکل چلائیں
مشین کو اسٹارٹ کریں اور باقی کام مشین پر چھوڑ دیں۔ دھلنے کے بعد کمبل کو ہوا دار جگہ پر پھیلائیں تاکہ مکمل طور پر خشک ہو جائے۔
ٹپ
اگر ممکن ہو تو کمبل کو دھوپ میں دو تین گھنٹے ضرور رکھیں — اس سے خوشبو بھی ختم ہوگی اور کمبل بالکل فریش لگے گا۔
اب نہ ڈرائی کلین کا خرچ، نہ مشین خراب ہونے کا خوف، صرف چند آسان مراحل اور آپ کا کمبل بالکل نیا جیسا صاف!
Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Washing Machine Me Blanket Dhone Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Washing Machine Me Blanket Dhone Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.