انسان کا قد ایک ایسی اہم چیز ہے جس کے زریعے اس میں اعتماد اور دوسروں پر ایک رعب رہتا ہے، لیکن اگر قد چھوٹا رہ جائے تو انسان احساسِ کم تری کا شکار ہونے کے ساتھ ساتھ لوگوں کی نظر میں اپنی شخصیت اور اہمیت کا اعتماد حاصل نہیں کر پاتا۔
قد کا تعلق دو چیزوں سے ہے ایک جین دوسرا انسان کی ڈائٹ اور جسم کی نشونما لیکن 18 سال کے بعد عام طور پر قد بڑھنا ختم ہو جاتا ہے، مگر آج ہم آپ کو چند ایسی ٹِپس بتانے جا رہے ہیں جس سے آپ جین میں قد کی کمی اور 18 سال کی عمر کے بعد بھی اپنا قد بڑھا سکتے ہیں۔
ذیل میں بتائے گئے یہ چند طریقے آزمائیں اور قد بڑھائیں:
مکمل نیند لینا:
نیند کا پورا نہ ہونا ہمارے جسم میں مختلف تبدیلیوں کا سبب بنتا ہے، اس لئے اگر 8 گھنٹے کی مکمل نیند لی جائے تو اس کا مثبت اثر آپ کی جسمانی نشونما پر بھی پڑے گا اور آپ کا قد بڑھ سکے گا۔
ورزش کرنا:
روز ورزش کرنے کا اس ہی لئے کہا جاتا ہے کیونکہ یہ آپ کی جسمانی نشونما میں بہترین کردار ادا کرتی ہے، اگر آپ روزنہ چہل قدمی، جاگنگ، مختلف ورزش اور کھیل وغیرہ میں حصہ لیں تو یہ آپ کے قد بڑھنے کا سبب بن سکتا ہے۔
یوگا کرنا:
یوگا کرنے سے انسان کے جسم سے ٹینشن اور دباؤ ختم ہوتا ہے اور اس سے جسم کو نشونما میں مدد ملتی ہے جب آپ یوگا کریں گے تو جسم کے پٹھے کھچیں گے اور اس طرح جسم میں نشونما کا اضافہ ہوگا۔
ایسی غذا استعمال کریں جس میں کیلشیم اور وٹامن ڈی ہو:
قد بڑھانے کے لئے جسم کی نشونما ضروری ہے، اور نشونما بڑھانے کے لئے جسم کو کیلشیم اور وٹامن ڈی کی وافر مقدار فراہم کرنا لازمی ہے، اس لیے کوشش کریں کہ ایسی غذا کر استعمال کریں جن میں کیلشیم اور وٹامن ڈی زیادہ ہو اور آپ کے جسم میں اس کی کمی پوری ہو سکے اس کے لئے مچھلی، دودھ، دہی، انڈا، مشروم وغیرہ کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔
آسوگاندھ کا پاؤڈر استعمال کریں:
یہ ایک ایسی جڑی بوٹی ہے جس میں بے شمار فوائد چھُپے ہیں، مگر اس کا استعمال قد بڑھانے کے لئے بھی کیا جاتا ہے، اگر 2 کھانے کے چمچ آسوگاندھ کا پاؤڈر گرم دودھ میں ملا کر سونے سے قبل پیا جائے تو جسم کی نشونما تیزی سے بڑھے گی۔
اچھا لائف اسٹائل اپنائیں:
یہ ضروری نہیں کہ اگر قد کم ہو تو آپ خود پر توجہ ہی نہ دیں، جہاں اس کو بڑھانے کے لئے ٹپس استعمال کریں وہیں غیر ضروری اور مضرِ صحت اشیاء جیسے پان چھالیہ، سگریٹ وغیرہ کا استعمال بھی ترک کر دیں، ساتھ ہی اُٹھنے بیٹھنے میں اپنے جسم کو سیدھا رکھیں جھک کر نہ بیٹھیں اور خود پر اعتماد بحال کریں۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Qab Barhane Ka Asan Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Qab Barhane Ka Asan Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.