گھر کی بھنڈی اور بینگن۔۔ مشہور ادکاراؤں نے پہلی بار بچت کے طریقے بتا دیے

کفایت شعاری نہ صرف زندگی کو بہتر بنانے کا ذریعہ ہے بلکہ مالی استحکام کی کنجی بھی ہے۔ فضول خرچی کے برعکس، اپنے وسائل کو دانشمندی سے استعمال کرنا انسان کو کامیابی کی طرف لے جاتا ہے۔ یہی پیغام دیا گیا اے آر وائی ڈیجیٹل کے مشہور پروگرام "گڈ مارننگ پاکستان" میں، جہاں شوبز کی معروف شخصیات نے اپنے تجربات شیئر کیے۔

پروگرام میں شرکت کرنے والوں میں اداکار افضل خان (جان ریمبو)، ان کی اہلیہ صاحبہ، ہربلسٹ ڈاکٹر ام راحیل، اور اداکارہ فریدہ شبیر شامل تھیں، جنہوں نے بتایا کہ کس طرح گھریلو اخراجات کو کم کیا جا سکتا ہے۔

اداکارہ صاحبہ نے کہا کہ باغبانی ایک زبردست طریقہ ہے، جس کے ذریعے نہ صرف گھر خوبصورت بنایا جا سکتا ہے بلکہ پیسے کی بھی بچت ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے گھر میں سبزیاں اُگا کر بازار کے خرچ سے بچتی ہیں۔

اداکار ریمبو نے مزید کہا کہ اس مرتبہ بازار سے بینگن خریدنے کی ضرورت نہیں پڑی کیونکہ وہ گھر کے باغ میں اُگائے تھے، جنہیں خود توڑ کر پکا لیا۔

فریدہ شبیر نے بتایا کہ ان کے گھر میں بھنڈی کے پودے لگے ہوئے ہیں، جس سے انہیں بازار جانے کی زحمت نہیں ہوتی۔ مزید یہ کہ روزمرہ کاموں کے لیے گاڑی کی جگہ موٹر سائیکل کا استعمال انہیں اخراجات میں کمی لانے میں مدد دیتا ہے۔

ہربلسٹ ڈاکٹر ام راحیل نے اپنی کفایت شعاری کی حکمت عملی بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک خاص ٹرنک بنا رکھا ہے جس میں سیل پر دستیاب کپڑے اور برتن رکھتی ہیں۔ یہ اشیاء کسی تقریب میں تحفہ دینے کے لیے پہلے سے موجود ہوتی ہیں، اور اضافی خرچ کی ضرورت نہیں پڑتی۔

یہ پروگرام اس بات کی جیتی جاگتی مثال تھا کہ چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں زندگی میں بڑی آسانیاں پیدا کر سکتی ہیں اور کفایت شعاری کو عادت بنا کر زندگی کو بہتر اور پرسکون بنایا جا سکتا ہے۔

Money Saving Tips By Actress

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Money Saving Tips By Actress and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Money Saving Tips By Actress to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   513 Views   |   24 Dec 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 31 January 2025)

گھر کی بھنڈی اور بینگن۔۔ مشہور ادکاراؤں نے پہلی بار بچت کے طریقے بتا دیے

گھر کی بھنڈی اور بینگن۔۔ مشہور ادکاراؤں نے پہلی بار بچت کے طریقے بتا دیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گھر کی بھنڈی اور بینگن۔۔ مشہور ادکاراؤں نے پہلی بار بچت کے طریقے بتا دیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔