Muneeb Butt Shares His Islamic Values And Special Days
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے مقبول اداکار منیب بٹ نہ صرف اپنی خوبصورتی اور بہترین اداکاری کی وجہ سے جانے جاتے ہیں بلکہ اپنی باوقار شخصیت اور معاشرتی مسائل پر کھل کر بات کرنے کی وجہ سے بھی لوگوں کے دلوں میں جگہ رکھتے ہیں۔ وہ ایک مذہبی سوچ رکھنے والے فرد ہیں جو اسلامی ایام پوری عقیدت کے ساتھ اپنے خاندان کے ہمراہ مناتے ہیں۔ اپنی بیٹیوں— امل، میرال اور نیمل— کو دین کی تعلیم دینا انہیں بے حد پسند ہے، اور وہ روایات کی پاسداری کو اپنی زندگی کا اہم حصہ سمجھتے ہیں۔
حال ہی میں منیب بٹ، احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ ایکسکیوز می میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے اپنے مذہبی رجحانات اور خاص اسلامی ایام کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔
اس موضوع پر بات کرتے ہوئے منیب بٹ نے کہا، میری دینی سوچ مجھے اپنے گھر سے ملی ہے۔ میری والدہ باقاعدہ عبادت گزار ہیں— پانچ وقت کی نماز کے علاوہ تہجد بھی ادا کرتی ہیں— اور والد صاحب بھی پابندی سے نماز پڑھتے ہیں۔ میرے لیے دین کوئی چھپی ہوئی چیز نہیں، بلکہ میں اسے خوشی سے جیتا ہوں۔
میں جان بوجھ کر نیاز اور دیگر نیکیوں کی ویڈیوز پوسٹ کرتا ہوں۔ لوگ اکثر کہتے ہیں کہ میں دکھاوا کرتا ہوں، مگر نیت صرف اللہ جانتا ہے۔ اگر میں اپنے گھومنے پھرنے، اپنی فیملی اور اپنی روزمرہ کی زندگی شیئر کر سکتا ہوں تو نیکی بانٹتے ہوئے لمحات کیوں نہ دکھاؤں؟ ہو سکتا ہے کوئی اس سے حوصلہ لے یا کچھ سیکھے۔ اصل بات نیت ہے، اور وہ ہمیشہ مثبت ہونی چاہیے۔
رہا سوال کہ اللہ کہاں ہے؟ تو میں کہتا ہوں کہ میں نے اللہ کو دیکھا ہے۔ کیونکہ ہر مشکل سے پہلے اس کی مدد میرے پاس پہنچ جاتی ہے۔ میرا اللہ پر یقین بہت مضبوط ہے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Muneeb Butt Shares His Islamic Values And Special Days and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Muneeb Butt Shares His Islamic Values And Special Days to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
سب کہتے ہیں دکھاوا کرتا ہوں، مگر۔۔ منیب بٹ کے گھر کا ماحول کیسا ہے؟ اسلامی ویڈیوز شیئر کرنے کی وجہ بھی بتا دی
سب کہتے ہیں دکھاوا کرتا ہوں، مگر۔۔ منیب بٹ کے گھر کا ماحول کیسا ہے؟ اسلامی ویڈیوز شیئر کرنے کی وجہ بھی بتا دی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سب کہتے ہیں دکھاوا کرتا ہوں، مگر۔۔ منیب بٹ کے گھر کا ماحول کیسا ہے؟ اسلامی ویڈیوز شیئر کرنے کی وجہ بھی بتا دی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔