مہنگے شیمپو کا استعمال چھوڑیں اور گھر میں موجود ان اشیاﺀ کو بطور شیمپو استعمال کریں اور بالوں کو لمبا اور صحتمند بنائيں

سر کی کھوپڑی پر قدرتی طور پر چکنائی موجود ہوتی ہے جو بالوں کو صحت مند بناتی ہے بالوں کو دھونے کے لیے استعمال کیے جانے والے شیمپو میں ڈٹرجنٹ کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو کہ اس قدرتی چکنائی کو بھیی دھو ڈالتا ہے- اس کے علاوہ شیمپو میں سلفائٹ اور معدنی تیل بھی شامل ہوتے ہیں جو کہ بالوں کی صحت کے لیے خطرناک ہوتے ہیں اس کے علاوہ شیمپو کے ساتھ فاضل چکنائی بھی سر کی کھوپڑی پر جم جاتی ہے- لہٰذا شیمپو کا ہر روز بالوں میں استعمال فائدے کے بجائے نقصان کا سبب ہو سکتا ہے ۔ بالوں کو شیمپو کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے کچھ قدرتی چیزوں سے بال دھو کر بچا جا سکتا ہے جن سے بال بھی صحت مند اور صاف رہتے ہیں اور خرچے سے بھی بچا جا سکتا ہے-

1: کھانے کا سوڈا

ایک چمچ کھانے کے سوڈے کو ایک پیالی پانی میں ملا لیں اور اس کو خالی شیمپو کی بوتل میں ڈال لیں اور نہاتے وقت بالوں کو اچھی طرح گیلا کر لیں- اس کے بعد شیمپو کی طرح اس کی کچھ مقدار بالوں میں لگا لیں اور اس کو دھو لیں یہ بالوں میں سے گند کو اور مردہ خلیات کو نکال کر صاف کر دے گا اور اس کے مضر اثرات بھی نہیں ہوں گے- اس کے علاوہ یہ کھوپڑی پر جمی ہوئی فاضل چکنائی کی تہہ کو بھی اتار دیتا ہے-

2: سیب کا سرکہ:

ایک چمچ سیب کے سرکے کو ایک پیالی پانی میں اچھی طرح ملا لیں اور خالی بوتل میں ڈال لیں اور نہاتے ہوئے شیمپو کی جگہ استعمال کریں اس کے سبب بال ٹوٹنے کی رفتار میں کمی واقع ہوتی ہے اور یہ بالوں کو نرم ، چمکدار بناتا ہے اور بالوں کی رنگت کو بہتر بناتا ہے-

3: انڈہ

ایک انڈہ توڑ کر اس کو اچھی طرح پھینٹ لیں اور بالوں کو گیلا کر کے اس انڈے کا مساج اچھی طرح بالوں پر کر لیں اور پانچ منٹ تک اس کو بالوں پر لگا رہنے دیں- اس کے بعد تازہ پانی سے اس کو اچھی طرح دھو لیں یہ خشک ہونے والے بالوں کے لیے ایک کنڈیشنر کے طور پر کام کرے گا اور اس سے بال چمکدار اور صحت مند ہو جائيں گے-

4: ایلو ویرا

ایلوویرا کے جیل کو جو کہ شفاف ہوتا ہے اس کو اچھی طرح بالوں پر نہانے سے قبل مساج کر لیں اور اس کو آدھے گھنٹے تک لگا رہنے دیں- اس جیل کے اندر اینٹی بیکٹیریل اجزا موجود ہوتے ہیں جو کہ کھوپڑی پر موجود بیکٹیریا کا خاتمہ کرتا ہے- اس کے علاوہ خشکی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرتا ہے یہ بالوں کو نمی فراہم کر کے فاضل چکنائی کا خاتمہ کرتا ہے اور ان کی نشونما میں اضافہ کرتا ہے آدھے گھنٹے کے بعد بالوں کو سادہ پانی سے دھو لیں-

5: لیموں

ایک چمچ لیموں کو دو پیالی پانی میں ملا لیں اور اس کو اچھی طرح مکس کر لیں اس کے بعد اس کو نہانے سے قبل سر پر لگا لیں اور چند منٹ کے بعد دھو لیں یہ بالوں کو نہ صرف صاف کرتا ہے بلکہ سر کی کھوپڑی پر پیدا ہونے والی خشکی کا بھی خاتمہ کرتا ہے اور قدرتی طور پر بالوں کو جراثیم سے پاک کر کے ان کو ہلکا پھلکا کر دیتا ہے-

6: میتھی کے دانے

میتھی دانوں کو رات بھر پانی میں بھگو دیں اور اس کے بعد ان کو پیس لیں اس پیسٹ کو سر کے بالوں پر اچھی طرح مساج کریں اور بیس منٹ تک لگا رہنے دیں- اس کے بعد اس کو تازہ پانی سے دھو لیں یہ بالوں کی صفائی اور صحت کے لیے بہت بہترین ہوتے ہیں اس سے ایک جانب تو بال لمبے اور چمکدار ہوتے ہیں خشکی کا بھی خاتمہ ہوتا ہے اور بال لمبے ہوتے ہیں-

Ghar Main Shampoo Bannae Ka Tarika

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Ghar Main Shampoo Bannae Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ghar Main Shampoo Bannae Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   7911 Views   |   03 Sep 2021

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

مہنگے شیمپو کا استعمال چھوڑیں اور گھر میں موجود ان اشیاﺀ کو بطور شیمپو استعمال کریں اور بالوں کو لمبا اور صحتمند بنائيں

مہنگے شیمپو کا استعمال چھوڑیں اور گھر میں موجود ان اشیاﺀ کو بطور شیمپو استعمال کریں اور بالوں کو لمبا اور صحتمند بنائيں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مہنگے شیمپو کا استعمال چھوڑیں اور گھر میں موجود ان اشیاﺀ کو بطور شیمپو استعمال کریں اور بالوں کو لمبا اور صحتمند بنائيں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔