بس اس چیز کو رات بھر پانی میں رکھیں اور .. وزن کم کرنے کیلیئے فٹنس ٹرینر کونسا طریقہ بتاتے ہیں؟

اکثر خواتین بڑھتے وزن کی وجہ سے کافی پریشان رہتی ہیں اور اسکے لیئے وہ مختلف دوائیوں اور ٹوٹکوں کا استعمال کرتی ہیں لیکن ان کے بڑھتے جسم میں کوئی نمایاں تبدیلی نہیں آتی اور وہ دلبرداشتہ ہو کر کوشش کرنا چھوڑ دیتی ہیں.

لیکن اب ایسا کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی کیونکہ ہم آپکو بتا رہے ہیں وزن کم کرنے کا انتہائی بہترین نسخہ جو کہ بہت آسان اور نیچرل ہے. بنیادی طور پر یہ ایک ڈیٹوکس واٹر ہے جس کا کوئی نقصان نہیں ہے.

اگر آپ اس کو بتائے گئے طریقے سے بنائیں گے تو بہت جلد وزن میں فرق آنا شروع ہوجائے گا۔ بس آپ نے اپنے کچن میں موجود کچھ اشیاء کو پانی میں ڈال کر پوری رات رکھنا ہے

ڈیٹوکس واٹر بنانے کا طریقہ:

• آپ نے کرنا یہ ہے کہ ایک گلاس پانی میں ایک بڑا چمچ زیرہ, ایک چمچ سونف, آدھا چمچ اجوائن, تھوڑی سی کچی ہلدی, دو لیموں کے سلائسز (جو کہ وٹامن سی کا بہت اچھا ذریعہ ہے), اور دو ٹکڑے چھوٹے ادرک کے ڈالنے کے بعد ان تمام چیزوں کو مکس کر کے رکھ دینا ہے

• یہ سب چیزیں اپنا جادو 10 سے 12 گھنٹے میں دکھائیں گی اسلیئے پوری رات اس کو ہم ڈھک کے رکھ دیں گے۔

• صبح اٹھ کر ہم اس کو ایک ابال آنے تک پکا لیں گے اس کے بعد اس کو نیم ٹھنڈا ہونے پر پی لیں گے۔

• یاد رکھیے اس کو آپ نے نہار منہ پینا ہے, کچھ دنوں میں آپ اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے کیسے آپ کے جسم کی چربی پگھلنے لگی ہے.

By Salwa  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   848 Views   |   24 Oct 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about بس اس چیز کو رات بھر پانی میں رکھیں اور .. وزن کم کرنے کیلیئے فٹنس ٹرینر کونسا طریقہ بتاتے ہیں؟ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (بس اس چیز کو رات بھر پانی میں رکھیں اور .. وزن کم کرنے کیلیئے فٹنس ٹرینر کونسا طریقہ بتاتے ہیں؟) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.