ٹماٹر کا جوس وزن گھٹانے میں معاون

ٹماٹر ایک ایسا پھل ہے جو ہر سبزی میں استعمال ہوتا ہے اس کے بغیرکھانوں کو ادھورا کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ یہ دنیا کے تقریباً ہر ملک میں پایا جاتا ہے، ٹماٹر کو پکا اور بغیر پکائے بھی کثرت سے کھایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کا استعمال سلاد اور رائیتے میں بھی کیا جاتا ہے۔

ٹماٹرمیں پوٹاشیم کا ذخیرہ موجود ہے جو نا صرف جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرتا ہے بلکہ بلڈ پریشر کو بھی کنٹرول میں رکھتا ہے۔ ٹماٹر کے بے شمار فوائد میں ایک یہ بھی شامل ہے کہ اس کا استعمال وزن میں کمی کا باعث بنتا ہے اور اگر فوری وزن کم کرنا ہے تو اس کا جوس بنا کر پی لیا جائے۔

وزن کم کرنے کے لیے ٹماٹر کا جوس بنانے کا طریقہ
دو عدد ٹماٹر کا پیسٹ، ایک عدد کھیرا، آدھ چائے والا چمچ کلونجی اور آدھ گلاس پانی، ان تمام اجزا کو بلینڈ کر لیں۔ جوس تیار ہے۔

طریقہ استعمال :
روزانہ نہار منہ یہ جوس پئیں۔
ناشتہ بھرپور کریں۔
دوپہر میں سلاد کھائیں اور رات کا کھانا زیادہ پیٹ بھر کے نہ کھائیں۔
چند دنوں کے استعمال سے اس کے فوائد جان کر دنگ رہ جائیں گے۔

By Aqib shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   12621 Views   |   26 Mar 2020
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about ٹماٹر کا جوس وزن گھٹانے میں معاون and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (ٹماٹر کا جوس وزن گھٹانے میں معاون) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.