مالکن نے اپنے ہی ملازم سے شادی کر لی.. ایک دوسرے کو سلمان خان اور کترینہ کیف کہتے ہیں! مالکن نے نوکر سے شادی کی کیا وجہ بتائی؟

“18 ہزار پر سفیان کو ملازم رکھا تھا لیکن پھر ان کی سادگی اور اچھی عادتوں کو دیکھ کر مجھے ان سے محبت ہوگئی۔ جب میں نے انھیں شادی کی پیشکش کی تو وہ بیہوش ہوگئے اور بعد میں کہا کہ انھیں بھی مجھ سے محبت ہے اور پھر ہم نے شادی کر لی۔

یہ کہنا ہے نازیہ کا جو اسلام آبدا کی رہائشی ہیں۔ نازیہ نے بتایا کہ انھیں دولت کی وجہ سے کافی لوگوں نے شادی کی پیشکش کی۔ وہ اکیلی رہتی تھیں اور گھر کے کام کاج کے لئے انھیں ایک ملازم کی ضرورت تھی جس کی وجہ سے انھوں نے سفیان کو ملازم رکھا۔ جو بھی آتا تھا سفیان کی عادات اور اچھے اخلاق کی تعریف کیے بغیر نہیں جاتا تھا اور اسی وجہ سے مجھے دھیرے دھیرے ان سے محبت ہوگئی۔ شادی کے بعد نازیہ سفیان کو سلمان خان کہتی ہیں اور سفیان اپنی بیگم کو کترینہ کیف کہتے ہیں۔

محبت ذات پات اور امیری غریبی نہیں دیکھتی

نازیہ کا کہنا کہ لوگ ان پر طنز کرتے ہیں مذاق اڑاتے ہیں لیکن سچی محبت رنگ، نسل، ذات، امیری یا غریبی نہیں دیکھتی۔ ان کا کہنا ہے وہ اپنی تمام جائیداد اپنے شوہر کو دے سکتی ہیں۔ سفیان ان کا بہترین ساتھی ثابت ہوا ہے جو اب بھی ان کے لئے کھانا پکاتا ہے اور جب وہ بیمار ہوں تو ان کا خیال رکھتا ہے۔

شوہر میرے لئے کھانا پکاتے ہیں اور میرا خیال رکھتے ہیں

اس انوکھی شادی کے سوشل میڈیا پر کافی چرچے ہورہے ہیں۔ جہاں لوگ سفیان کو لالچی قرار دے رہے ہیں وہیں ایسے لوگوں کی بھی کمی نہیں جو ان دونوں کی محبت کو سراہ رہے ہیں اور نکاح جیسا مبارک عمل انجام دینے پر مبارکباد دے رہے ہیں۔

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   11265 Views   |   21 Oct 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about مالکن نے اپنے ہی ملازم سے شادی کر لی.. ایک دوسرے کو سلمان خان اور کترینہ کیف کہتے ہیں! مالکن نے نوکر سے شادی کی کیا وجہ بتائی؟ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (مالکن نے اپنے ہی ملازم سے شادی کر لی.. ایک دوسرے کو سلمان خان اور کترینہ کیف کہتے ہیں! مالکن نے نوکر سے شادی کی کیا وجہ بتائی؟) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.