اس آدمی سے طلاق لے لو ایمان۔۔ رجب بٹ کے اپنے سالے پر الزامات! ویڈیو میں کیا کچھ کہہ دیا؟

Rajab Butt Controversy With Wife And Brother In Law

خود کو فیملی ویلاگر کہلوانے والے رجب بٹ ایک بار پھر سرخیوں میں! لیکن اس بار وجہ نہ کوئی وی لاگ، نہ ہنسی مزاح… بلکہ ان کے نجی لمحات اور خاندانی جھگڑے ہیں، جو اب پورے انٹرنیٹ کا تماشہ بن چکے ہیں۔

ایک وقت تھا جب رجب بٹ کے فری اسٹائل ویلاگز نے دھوم مچائی، لوگ ان کے انداز کے دیوانے تھے۔ پھر ایمان سے شادی ہوئی اور سوشل میڈیا نے ہر لمحہ کیمرے میں قید کر لیا۔ مگر اب وہی "رومانوی سفر" طوفانی موڑ لے چکا ہے۔

حال ہی میں رجب نے ایک ویڈیو میں یہ اعتراف کیا کہ ان کی کچھ نجی ویڈیوز اور چیٹس انٹرنیٹ پر لیک ہو چکی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ سب کم ظرف دشمنوں کا کام ہے، اور کچھ ویڈیوز تو مکمل مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی ہیں! وہ کہتے ہیں، میں تو صفائی دینے کا ارادہ بھی نہیں رکھتا تھا، مگر مداحوں کے لیے اب بولنا پڑ رہا ہے۔

اسی ویڈیو میں انہوں نے اپنے سالے پر بھی الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔

بولے، "تم کیسے کہہ سکتے ہو کہ ایمان کو سوشل میڈیا پر آنے کی اجازت نہیں؟ میں نے کبھی اسے روکا نہیں۔ وہ اگر چاہے تو دن کے پانچ بجے تک سو سکتی ہے، کوئی سوال نہیں کرتا۔

رجب نے مزید کہا کہ ایمان کو اسپتال لے جانے کا کریڈٹ لینے والے یہ کیوں نہیں بتاتے کہ اخراجات میں نے اٹھائے؟ ساتھ ہی خبردار کیا کہ، ایمان کا نام اپنے ویوز بڑھانے کے لیے استعمال مت کرو، تم بھی اپنے ماں باپ کے اکلوتے بیٹے ہو۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ کبھی ایمان کو ذمہ دار نہیں ٹھہراتے، لیکن یہ بھی کہا کہ شادی کے بعد سے وہ اپنے گھر تک نہ جا سکے۔

مگر عوام نے رجب کے ان بیانات پر شدید غصہ ظاہر کیا۔

ایک صارف نے لکھا، جس مرد کی عزت نہ ہو، وہ ہر وقت بیوی کو ہی الزام دیتا ہے۔ دوسرا بولا، ایمان کو وقت پر طلاق لے لینی چاہیے!

تیسرا کہتا ہے، تم پر کیسز تمہارے اپنے عمل کی وجہ سے ہیں، ایمان کا کوئی قصور نہیں۔

راجہ بٹ کی زندگی جیسے کوئی لائیو ڈرامہ بن چکی ہے۔ تھوڑی شہرت، کچھ سازشیں، کافی تنازعات اور ہر طرف چیختی کہانیاں… اب دیکھنا یہ ہے کہ اگلی قسط کس موڑ پر لے جائے گی؟

Rajab Butt Controversy With Wife And Brother In Law

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Rajab Butt Controversy With Wife And Brother In Law and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Rajab Butt Controversy With Wife And Brother In Law to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   3516 Views   |   29 Jul 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 July 2025)

اس آدمی سے طلاق لے لو ایمان۔۔ رجب بٹ کے اپنے سالے پر الزامات! ویڈیو میں کیا کچھ کہہ دیا؟

اس آدمی سے طلاق لے لو ایمان۔۔ رجب بٹ کے اپنے سالے پر الزامات! ویڈیو میں کیا کچھ کہہ دیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اس آدمی سے طلاق لے لو ایمان۔۔ رجب بٹ کے اپنے سالے پر الزامات! ویڈیو میں کیا کچھ کہہ دیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts