لمبا دھاگہ اور لمبی زبان ہمیشہ لپیٹ کر رکھنی چاہیئے ۔۔ اداکارہ ریما نے خلیل الرحمن قمر کو یہ مشورہ کیوں دے ڈالا

اداکارہ ریما کا شمار ایسی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو بہت نپے تلے انداز میں ہمیشہ ایسا بیان دیتی ہیں جس کو چاہنے والے بہت سراہتے ہیں ۔ ریما اور خلیل الرحمن قمر کے درمیان بہت ہی اچھا دوستانہ تعلق ہے

خلیل الرحمن قمر ملک بھر میں ایک جانب اپنے ڈراموں کے سبب اور مضبوط ڈائلاگ کے سبب بہت سراہے جاتے ہیں تو دوسری جانب خواتین کے خلاف ان کا سخت ترین لب و لہجہ اکثر تنقید کی زد میں رہتا ہے

خلیل الرحمن اور ریما کا تعلق

خلیل الرحمن قمر ریما کو اپنی چھوٹی دوست کہتے ہیں ۔ ان سے جب ایک پروگرام میں خلیل الرحمن قمر کے حوالے سے راۓ پوچھی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ لمبا دھاگہ اور لمبی زبان ہمیشہ لپیٹ کر رکھنے چاہیۓ ہیں کیوں کہ یہ الجھ جاتے ہیں

تو یہی حساب خلیل الرحمن قمر کی زبان کا بھی ہے جو لمبی ہے اسی وجہ سے الجھتی رہتی ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خلیل الرحمن قمر بہت اچھے دل کے مالک ہیں اور ان کی زبان کو اگر قید کیا گیا تو اندیشہ ہے کہ اس کا اثر ان کے لکھنے پر بھی پڑ سکتا ہے اس وجہ سے ان کی باتوں کو برداشت کر لینا چاہیۓ

یہ بڑ بولا ہے

اس کے ساتھ ساتھ ریما نے خلیل الرحمن قمر کو بڑ بولا بھی قرار دیا ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خلیل الحمن قمر دل کے بہت اچھے ہیں بس منہ سے اکثر بڑی باتیں بول جاتے ہیں جس میں کڑواہٹ بھی ہوتی ہے

ریما کا فلم بنانے کا اعلان

اس کے ساتھ ریما کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ ایک فلم بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں جس کے لیۓ وہ چار سال سے خلیل الرحمن قمر کا انتظار کر رہی ہیں کہ وہ ان کو فلم کی کہانی لکھ کر دیں

مگر ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اس وقت کا انتظار کر رہی ہیں جب ان کو خلیل الرحمن قمر کہانی لکھ کر دیں کیوں کہ وہ جانتی ہیں کہ اگر انہوں نے خلیل صاحب پر زور ڈالا تو وہ جو لکھیں گے وہ ان کے معیار کے مطابق نہ ہو گا اس وجہ سے وہ خلیل الرحمن کا انتظار کر رہی ہیں

Lamba Dhaga Aur Lambi Zuban

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Lamba Dhaga Aur Lambi Zuban and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Lamba Dhaga Aur Lambi Zuban to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Women Corner  |   In News  |   0 Comments   |   2922 Views   |   24 Sep 2022
About the Author:

Women Corner is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Women Corner is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 02 December 2024)

لمبا دھاگہ اور لمبی زبان ہمیشہ لپیٹ کر رکھنی چاہیئے ۔۔ اداکارہ ریما نے خلیل الرحمن قمر کو یہ مشورہ کیوں دے ڈالا

لمبا دھاگہ اور لمبی زبان ہمیشہ لپیٹ کر رکھنی چاہیئے ۔۔ اداکارہ ریما نے خلیل الرحمن قمر کو یہ مشورہ کیوں دے ڈالا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ لمبا دھاگہ اور لمبی زبان ہمیشہ لپیٹ کر رکھنی چاہیئے ۔۔ اداکارہ ریما نے خلیل الرحمن قمر کو یہ مشورہ کیوں دے ڈالا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔