سبز سیب کھانے کے 5 حیران کن فوائد جنہیں جان کر یقیناً آپ دنگ رہ جائیں گے

سیب کا موسم تقریباً سارا سال رہتا ہے لیکن آپ جتنا سرخ سیبوں کو بازار میں دیکھتے ہوں گے اس سے بہت کم نظر سبز یعنی ہرے سیبوں پر پڑتی ہوگی۔
سبز سیب اتنے ہی غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں جتنے کے سرخ، بس فرق یہ ہے کہ ان کا مزہ تھوڑا سا مختلف ہوتا، جیسے یہ سیب کھانے میں ذرا سے کھٹے میٹھے زیادہ ہوتے ہیں۔
تاہم سبز سیب کی ایک خاص بات یہ ہے کہ ان کے فوائد بہت زیادہ ہوتے ہیں، یعنی اچھی صحت اور خوبصورتی کے لیے یہ پھل کافی بہترین مانا جاتا ہے۔
ان میں فائبر، منرلز اور وٹامنز کی مقدار بہت زیادہ پائی جاتی ہے۔

میٹابولزم میں اضافہ
سبز سیبوں میں فائبر کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے، لیکن اس سیب کو چھلکے سمیت کھایا جائے کیوں کہ چھلکے سمیت سیب کو کھانا صحت کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔ سبز سیب سے جگر اور نظام ہاضمہ بھی بہتر کرتے ہیں۔

خون کی روانی میں مددگار
سبز سیبوں میں فیٹ کی مقدار کم ہوتی ہے جس سے جسم میں خون کی روانی اچھی رہتی، جبکہ اس میں وٹامن کے کی مقدار بھی بہت زیادہ ہوتی ہے، خون کی روانی بہتر ہونے سے دل کی کئی بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔

وٹامن اے اور وٹامن سی کی موجودگی
ہرے سیبوں میں وٹامن سی کی مقدار بےحد زیادہ ہوتی ہے جس سے جلد کے کینسر کا خطرہ کم ہوجاتا ہے، اس سیب کو روزانہ کھانے سے جلد تازہ رہتی ہے، جبکہ وٹامن اے بینائی کو بہتر بناتا ہے۔

ہڈیوں کے لیے مفید
کئی وٹامن اور منرلز کی موجودگی کے ساتھ ساتھ سبز سیب میں کیلشیم کی مقدار بھی بہت زیادہ ہوتی ہے، اور ہر روز ایک سبز سیب کھانے سے ہڈیاں اور دانت مضبوط ہوتے ہیں۔

سدا بہار جوان رہنے میں مددگار
ہرے سیب کے صحت پر بہت سے فائدے ہونے کے ساتھ ساتھ یہ خوبصورتی کے لیے بھی اہم پھل مانا جاتا ہے، جلد کو پرکشش رکھنے کے ساتھ یہ پھل آنکھوں کے نیچے پڑنے والے ہلکے بھی ختم کرنے میں کارآمد مانا جاتا ہے۔

بشکریہ : ڈان نیوز

Green Apples Benefits In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Green Apples Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Green Apples Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shaheen  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4657 Views   |   07 Mar 2022
About the Author:

Shaheen is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shaheen is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 December 2024)

سبز سیب کھانے کے 5 حیران کن فوائد جنہیں جان کر یقیناً آپ دنگ رہ جائیں گے

سبز سیب کھانے کے 5 حیران کن فوائد جنہیں جان کر یقیناً آپ دنگ رہ جائیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سبز سیب کھانے کے 5 حیران کن فوائد جنہیں جان کر یقیناً آپ دنگ رہ جائیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔