چولہا صاف کرنے کے کچھ گھریلو نسخے جس سے آپ کا چولہا ہوجائے بلکل نئے جیسا

کچن کی صفائی تو ہم سب ہی کرتے ہیں لیکن اسکے ساتھ ساتھ گیس کے چولہے کو صاف رکھنا بھی بہت ضروری ہے کیونکہ کھانا ہم اسی پہ بناتے ہیں, اسلیئے کھانا بناتے وقت اردگرد کی صفائی کا خیال رکھیں تاکہ دیکھنے والے کا بھی دل خوش ہوجائے اور بنانے والے کو بھی اچھا لگے. آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ کس طرح آپ اپنے چولہے کو صاف کرسکتی ہیں جس سے اس پہ لگے داغ دھبے تو صاف ہونگے ہی بلکہ اس پہ لگی چکنائی بھی ختم ہوگی اور آپکا چولہا مہکے گا الگ.

چولہے کو صاف کربے کا طریقہ:

رات کو کھانا بنانے کے بعد جب چولہے کا کام ختم ہوجائے تو اس پر ٹیلکم پاؤڈر چھڑک کر پوری رات کیلئے چھوڑ دیں, ٹیلکم پاؤڈر جس طرح جسم سے پسینے اور چکنائی کو جذب کرکے اسے خشک کرتا ہے اسی طرح وہ آپکے چولہے کی چکنائی کو بھی جذب کرلے گا. اب اگلے دن ٹشو پیپر کو ہلکا سا گیلا کرکے ٹیلکم پاؤڈر کو پونچیں اسکے بعد بَرنر پہ ٹوتھ پیسٹ لگا کر اسکوچ برائیڈ سے رگڑیں تاکہ اس کے سوراخوں میں جمی چکنائی صاف ہوجائے, تھوڑا ٹوتھ پیسٹ چولہے پر بھی لگائیں اور اسکوچ برائیڈ سے اچھی طرح صاف کرلیں. پھر گیلے کپڑے سے چولہے کو پونچ کر سوکھے کپڑے سے صاف کرلیں. آپ خود دیکھیں گے کہ آپکا چولہا بلکل نیا جیسا ہوگیا ہے.

دوسرا طریقہ:

• سب سے پہلے چولہے کے اردگرد تھوڑا سا سفید سرکہ ڈالیں پھر اس پر بیکنگ سوڈا چھڑک کے آدھا لیموں نچوڑ کے ڈال دیں. اب اسے چاروں طرف ہلکے ہاتتھ سے پھیلا کر پندرہ منٹ کیلیئے چھوڑ دیں. اسکے بعد اسکوچ برائیڈ یا سِلور تار کی مدد سے اچھے سے رگڑیں جب داغ دھبے اور چکنائی نکل جائے تو اسے پہلے گیلے پھر سوکھے کپڑے سے صاف کرلیں. آپکا چولہا بلکل صاف اور چمکدار ہوجائے گا.

Chulha Powder Se Saaf Karne Ka Tarika

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Chulha Powder Se Saaf Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chulha Powder Se Saaf Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Haseeb  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   4329 Views   |   02 Sep 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Haseeb is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Haseeb is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 19 April 2024)

چولہا صاف کرنے کے کچھ گھریلو نسخے جس سے آپ کا چولہا ہوجائے بلکل نئے جیسا

چولہا صاف کرنے کے کچھ گھریلو نسخے جس سے آپ کا چولہا ہوجائے بلکل نئے جیسا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ چولہا صاف کرنے کے کچھ گھریلو نسخے جس سے آپ کا چولہا ہوجائے بلکل نئے جیسا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔