یو ں تو ہر موسم کا پھل صحت بخش ہو تا ہے مگر ناشپاتی کا شمار ایسے پھلوں میں ہوتا ہے جو مکمل غذا بھی ہے کئی امراض کی دوابھی ۔ اور صرف یہی نہیں بلکہ آپ کی جلد کے تمام مسائل کا حل بھی اس میں موجود ہے ۔ ناشپاتی میں پروٹین،کاربوہاءڈریٹ، وٹامن سی،وٹامن کے،پوٹاشیم ،اینٹی آکسیڈنٹ اور کاپر پایا جاتا ہے جو صحت مند جسم کے لئے بے حد ضروری ہے اور جب جسم صحت مند ہوگا تو اس کا اثر آپ کے چہرے پر بھی نظر آئے گا ۔ یہاں ناشپاتی کے چہرے کی جلد کی حفاطت کے لئے چند ایسے فیس ماسک بتارہیں جن کے استعمال سے آپ کی جلد بے داغ ، جواں اور اور رنگت نکھر جائے گی ۔
جھریوں سے پاک جواں جلد کے لئے
ناشپاتی کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
شہد آدھا چائے کا چمچ
زیتون کا تیل آدھا چائے کا چمچ
ان تمام اجزاء کو مکس کر کے اسے چہرے پر لگائیں اور20منٹ بعد ہلکے گرم پانی سے دھو کر موئسچررائزر کا استعمال کریں ۔ یہ ماسک جھریوں کو ختم کر کے جلد جواں رکھے گا ۔
چہرے کے لئے بہترین ماسک
ناشپاتی کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
شہد ایک چائے کا چمچ
دار چینی پاءوڈر ایک چوتھائی چمچ
ان کو اچھی طرح ملا کر پیسٹ تیار کریں اور چہرے پر لگائیں کچھ منٹ بعد دھولیں ۔ اس کے لگانے سے چہرے کے داغ دور ہونگے اور رنگت نکھر جائے گی ۔
چہرے کی جلن دور کرنے کے لئے
ناشپاتی کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
دودھ ایک چائے کا چمچ
سورج سے جھلس جانے یا کسی اور وجہ سے جلد پر جلن محسوس ہو تو یہ ماسک آپ کو راحت دے گا اور ساتھ ہی جلد کی تازگی بھی بڑھائے گا ۔ ان دونوں کو ملا کر چہرے پر لگائیں اور 20 منٹ بعد چہرہ دھولیں واضح فرق محسوس کریں گے ۔
خشک جلد کے لئے
ناشپاتی کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
کریم ایک چائے کا چمچ
دونوں کو مکس کر کے چہرے پر لگائیں ۔ کچھ دیر بعد چہرہ ٹھنڈے پانی سے دھو لیں ۔ یہ خشک جلد کے لئے بہترین ماسک ہے اس سے جلد نرم و ملائم ہو جائے گی ۔
چہرے کی کلینزنگ کے لئے
ناشپاتی کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
لیموں کو رس ایک چائے کا چمچ
جو کا آٹا ایک چائے کا چمچ
ان اجزاء کو آپس میں مکس کر لیں اور چہرے پر انگلیوں کے پوروں کی مدد سے دائروں کی صورت میں مساج کریں ۔ 20
منٹ کے بعد دھو لیں ۔ یہ چہرے کی جلد پر موجود میل اور داغ دھبے دور کر کے چہرہ صاف کر دے گا ۔
چہرے کے کھلے مسامات کے لئے
ناشپاتی کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
لیموں کا رس ایک چائے کا چمچ
ان دونوں کو ملا کر چہرے پر لگائیں ۔ اس سے کھلے ہو ئے مسامات ، جھائیاں اورچہرے پر ایکنی سے رہ جانے والے نشانات کم ہونا شروع ہو جائیں گے اور چہرے کی رنگت نکھر جائے گی ۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Nashpati Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Nashpati Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.