ہماری نفسیات ہمارے جسم پر سب سے زیادہ اثر انداز ہوتی ہے، کہتے ہیں انسان کی آدھی بیماریاں اور مسئلے مسائل تو صرف اسکی منفی سوچ اور وہم کی پیداوار ہوتی ہیں۔ ایسے ہی اکثر خواتین بھی گھریلو ریمیڈیز استعمال تو کرتی ہیں لیکن کہیں نہ کہیں انکے دماغ میں یہ خیال ہوتا ہے کہ آیا یہ کام بھی کرئے گی یا نہیں فائدہ دے گی بھی یا نہیں۔
اسلیئے سب سے پہلے آپ کو یہ خیال اپنے ذہن سے نکالنا ہے اسکے بعد کچھ استعمال کرنا ہے تا کہ آپکا جسم مکمل طور پر اس چیز کا فائدہ آپکو پہنچائے۔
تو آئیے شروع کرتے ہیں آج کی بہترین ہیئر فال ریمیڈی جسے کھانا بھی ہے اور لگانا بھی ہے، اس سے آپ کے بال بھی بڑھیں گے، سر کی خشکی بھی دور ہوگی اور بال گرنا بھی کم ہوجائیں گے۔
بالوں کیلیئے بہترین سپلیمنٹ:
۔ ہیئر سپلیمنٹ بنانے کیلیئے آپ کو کرنا یہ ہے کہ، ایک پین کو گرم کرکے اس میں دو چمچ میتھی دانہ اور ایک مُٹھی کڑی پتّہ ڈال کر 10 منٹ تک اچھے سے ڈرائے روسٹ کرلیں تا کہ انکی نمی نکل جائے اور پتّے کڑک ہوجائیں
۔ اب اسے چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کرلیں اور اسکے بعد گرینڈر میں ڈال کر پاؤڈر بنا لیں، یہ ہے آپکا وہ سپلیمنٹ جو آپ کو سردی کے موسم میں کھانا ہے
۔ اسکا ایک چھوٹا چمچ ایک بڑے گلاس پانی کے ساتھ لینا ہے اور کوشش کریں کہ میتھی دانہ اور کڑی پتّا اپنے روزانہ کے کھانوں میں شامل کریں۔
وہ سے افراد اس سپلیمنٹ کو نہیں کھا سکتے؟
شوگر کے مریض، حاملہ خواتین، اور وہ لوگ جنہیں گرم تاثیر رکھنے والی غذاؤں سے مسئلہ ہے وہ اسے نہ کھائیں۔
بالوں کیلیئے بہترین ہیئر اسپرے:
۔ ایک کپ پانی میں ایک بڑا چمچ میتھی دانہ بھگا کر رات بھر کیلیئے رکھ دیں اور صبح اسے چھان کر اسپرے بوتل میں ڈال دیں اور اسے اپنے پورے بالوں پر اسپرے کریں۔ اس سیرم سے بالوں میں چمک آئے گی اور خشکی بھی دور ہوگی
۔ اگر آپ کے بال نہیں بڑھ رہے اور بہت گر رہے ہیں تو رات بھر بھگا ہوا میتھی دانے کا پانی صبح میں چھان کر اس میں ایک چمچ ادرک کا رس شامل کریں اور اسپرے بوتل میں بھر دیں، اس سیرم کو صرف اپنے بالوں کی جڑوں میں نہانے سے دو گھنٹہ پہلے لگائیں پھر سر دھولیں
۔ اسکے ایک مہینے استعمال سے آپ کے بالوں میں نمایاں فرق آئے گا
Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Girtay Balon Ko Rokny Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Girtay Balon Ko Rokny Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.