بیگ کی زپ خراب ہوجائے یا ہار آپس میں الجھ جائیں۔۔ چند طریقے جن سے یہ مسائل چٹکی بجاتے میں حل ہوجائیں

اکثر معمولی اور چھوٹی موٹی باتیں ہمیں گھنٹوں پریشان کرتی ہیں جیسے اچانک لباس سے میچنگ بیگ کی زپ کا پھنس جانا یا پھر کسی تقریب میں شرکت کے وقت ہاروں کا الجھ جانا تو ان مسئلوں سے نجات کے لئے یہ آرٹیکل آخر تک ضرور پڑھیں۔

بیگ کی خراب زپ

کبھی کبھی جب ہمارے بیگ کی زپ اٹک جاتی ہے تو شدید کوفت ہوتی ہے کیونکہ اکثر وہی بیگ ہمارے ڈریس سے میچ کرہا ہوتا ہے ۔ ا اس مسئلے کا آسان حل ہم نے تلاش کرلیا ہے۔ جب کبھی آپ کئ یگ کی زپ پھنس جائے تو اٹکنے والی جگہ اپنی چیپ اسٹک ملیں اور زپ آگے پیچھے کرنے کی کوشش کریں۔ اگر ایک بار میں زپ صحیح نہ ہو تو کئی بار کوشش کریں۔ تھوڑی دیر میں ہی زپ ایسے صحیح ہوجائے گی جیسے کبھی خراب ہوئی ہی نہ تھی۔

الجھے ہاروں کو سلجھائیں

ایک ساتھ رکھی چین اور گلے کے ہار آپس میں فوراً الجھ جاتے ہیں تو انھیں الگ کرنے میں گھنٹوں ضائع کرنے کے بجائے ان پر گھر میں رکھا کوئی بھی ٹالکم پاؤڈر چھڑک دیں اور پھر نکالیں۔ سارے ہار آرام سے علیحدہ ہوجائیں گے۔

By Khush Bakht  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   9416 Views   |   30 Nov 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about بیگ کی زپ خراب ہوجائے یا ہار آپس میں الجھ جائیں۔۔ چند طریقے جن سے یہ مسائل چٹکی بجاتے میں حل ہوجائیں and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (بیگ کی زپ خراب ہوجائے یا ہار آپس میں الجھ جائیں۔۔ چند طریقے جن سے یہ مسائل چٹکی بجاتے میں حل ہوجائیں) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.