سلینڈر بھروانے سے پہلے گھر پر خود کیسے چیک کریں؟ کھانا بناتے وقت اچانک سلینڈر کی گیس ختم ہو جائے تو جانیں اسے چیک کرنے کا آسان طریقہ

آج کل گیس کی بندش کے حوالے سے جو حالات چل رہے ہیں ایسے میں ہر دوسرے گھر میں سلینڈر موجود ہے، اور جہاں سلینڈر ہو وہاں اسے بھروانے کی ذمہ داری بھی ہوتی ہے۔

جن گھروں میں سلینڈر استعمال ہوتا ہے وہاں اکثر ایسا ہوتا کہ کھانا بناتے وقت اچانک اسکی گیس ختم ہوجاتی ہے اور پھر آدھا ادھورا کھانا چھوڑ کر اسکو بھروانے بھاگنا پڑتا ہے تا کہ کھانا مکمل ہو، چونکہ اسکے آر پار دیکھا نہیں جاسکتا اسلیئے یہ پتہ لگانا مشکل ہوجاتا ہے کہ اس میں کتنی گیس بچی ہے اور اسے دوبارہ کب بھروانا ہے۔

تو آج ہم اسی مسئلے کے حوالے سے ایک آسان سا طریقہ کار آپ کیلیئے لائے ہیں، جس سے آپ یہ معلوم کرسکتے ہیں کہ سلینڈر میں کتنی گیس باقی ہے۔

سلینڈر میں گیس کی مقدار چیک کرنے کا طریقہ:

۔ سب سے پہلے ایک بڑا تھال لیں، وہ اتنا بڑا ہو کہ اس کے اوپر سلینڈر رکھا جا سکے

۔ پھر سلینڈر کو اس کے اوپر اٹھا کر رکھ دیں

۔ اب ایک چھوٹی دیگچی میں 2 گلاس پانی ڈال کر اسے گرم کرلیں

۔ پانی کو بوائل نہیں کرنا بلکہ صرف گرم کرنا ہے

۔ جب پانی گرم ہوجائے تو اسے سلینڈر کے چاروں طرف آہستہ آہستہ ڈالیں

۔ اسکے بعد ہاتھ لگا کر چیک کریں، جو حصہ گرم ہورہا ہوگا مطلب وہ خالی ہے اور جتنا حصہ ٹھنڈا ہوگا اسکا مطلب ہے وہاں تک گیس بھری ہوئی ہے

۔ اس طریقے پر عمل کرنے سے آپ کو بروقت معلوم چل جائے گا کہ کتنی گیس بقایا ہے اور اسے دوبارہ کب بھروانے لے جانا ہے۔

Cylinder Ki Gas Check Karne Ka Tarika

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Cylinder Ki Gas Check Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Cylinder Ki Gas Check Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   1130 Views   |   06 Dec 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

سلینڈر بھروانے سے پہلے گھر پر خود کیسے چیک کریں؟ کھانا بناتے وقت اچانک سلینڈر کی گیس ختم ہو جائے تو جانیں اسے چیک کرنے کا آسان طریقہ

سلینڈر بھروانے سے پہلے گھر پر خود کیسے چیک کریں؟ کھانا بناتے وقت اچانک سلینڈر کی گیس ختم ہو جائے تو جانیں اسے چیک کرنے کا آسان طریقہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سلینڈر بھروانے سے پہلے گھر پر خود کیسے چیک کریں؟ کھانا بناتے وقت اچانک سلینڈر کی گیس ختم ہو جائے تو جانیں اسے چیک کرنے کا آسان طریقہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔