گلاب کا عرق ہم سب کے گھر میں موجود ضرور ہوتا ہے چاہے روزانہ استعمال کریں یا نہ کریں فریزر میں موجود ہوتا ہے اور اکثر ایسے وقت میں کام آتا ہے کہ جب فوری ہمیں اس کی ضرورت ہوتی ہے جیسے آنکھوں میں سوزش ہوجائے یا سرخ ہوجائیں تو ہمیں سب سے پہلے گلاب کا عرق ذہن میں آتا ہے کہ گلاب کا عرق آنکھوں کی بیماری میں سب سے زیادہ مفید ہے۔ بازار سے گلاب کا عرق خرید کر لایا جاتا ہے جو ہمیں معلوم بھی ہے کہ یہ ملاوٹ اور کیمیکل والا عرق ہے مگر اس کے فوائد کے پیشِ نظر ہم اس کو خرید کر لے آتے ہیں اور استعمال کرتے رہتےہیں۔ اگر یہی عرقِ گلاب گھر میں تیار کرلیں تو یہ آپ کو مذید فوائد دے سکتا ہے۔
تو چلیں آج بتاتے ہیں آپ کو عرقِ گلاب بنانے کا آسان طریقہ جس سے صرف آدھے گھنٹے میں آپ کا تازہ اور خالص عرقِ گلاب بن کر تیار ہو جائے گا وہ بھی بغیر کسی جھنجھٹ کے۔
بنانے کی ترکیب:
سب سے پہلے آپ کچھ گلاب جمع کرلیں یا پھر سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ بازار سے ایک تازہ گلاب کا ہار لے آئیں ۔
اب اس ہار میں سے گلاب نکالیں اور اس کی پتیوں کو الگ کر لیں۔
ان تمام پتیوں کو ایک بڑی پتیلی میں ڈالیں اور چار کپ کے برابر سادہ پانی ڈالیں اور دس منٹ تک بھیگے رہنے دیں۔
اس کے بعد آپ اس پتیلی کو چولہے پر رکھیں اور 20 منٹ تک پکائیں اور چمچ بھی چلاتی رہیں۔
20 منٹ آپ دیکھیں گی کہ تمام پتیاں مرجھا گئی ہوں گی اور گلاب کا رنگ پانی میں بھی آگیا ہوگا۔
اس کے بعد آپ پتیلی کو ڈھکن رکھ کر ڈھک دیں اور اس کو مذید 10 منٹ پکائیں تاکہ گلاب کا تمام تر رنگ پانی میں آجائے۔
پھر پتیلی کو چولہے سے اتار لیں اور ڈھکن نکال دیں تاکہ بھاپ نکل جائے۔
ا س کے بعد آپ ایک پیالہ لیں اس کے اوپر چائے چھاننے والی چھننی رکھیں اور پتیلی میں موجود گلاب کی پتیوں سے پانی کو چھان کر الگ کرلیں۔
اس طرح پانی الگ ہوجائے گا اور بچ جانے والی پتیوں کو ہاتھ کی مدد سے نچوڑ لیں۔
لیجیئے خالص گلاب کا عرق گھر میں اتنی آسانی سے ہوگیا تیار۔۔ اب کریں اس کو چہرے یا بالوں کی خوبصورتی کے لئے استعمال یا پھر آنکھوں کی سوزش میں یہ کبھی آپ کو نقصان نہیں پہنچائے گا۔۔۔
فوائد:
عرقِ گلاب کے چند فوائد بھی ہم آپ کو بتا دیتے ہیں تاکہ آپ بھی اس کو اپنے مسائل میں استعمال کرکے فائدہ اٹھا سکیں۔
• یہ بہترین کلینر ہے اس سے ہماری جلد نرم اور چمکدار رہتی ہے۔
• جھریوں کو کنٹرول کرنے میں بھی یہ عرق مفید ہے۔
• ہونٹوں کو تازہ اور گلابی رکھنے میں عرقِ گلاب سب سے بہتر ٹانک ہے۔
• جسم کی خشکی کو دور کرنے میں مدد دیتا ہے۔
• بالوں کی خوبصورتی میں اہم کردار ادا کرتا ہے کیونکہ یہ بالوں کا پی ایچ متوازن کرتا ہے۔
Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like How To Make Rose Water At Home and other health issues. Get detailed insights and practical tips for How To Make Rose Water At Home to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.
About the Author:
Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
کیمیکل سے پاک خالص عرق گلاب اب گھر بیٹھے بنائیں اور زبردست فائدے اٹھائیں۔۔
کیمیکل سے پاک خالص عرق گلاب اب گھر بیٹھے بنائیں اور زبردست فائدے اٹھائیں۔۔ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیمیکل سے پاک خالص عرق گلاب اب گھر بیٹھے بنائیں اور زبردست فائدے اٹھائیں۔۔ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔