ہمیشہ سے آرزو تھی کہ پیدل حج کے لئے جاؤں۔۔ اگلے سال حج کی ادائیگی کے لئے ابھی سے پیدل سفر کرنے والے نوجوان کی کہانی

“یہ کوئی منت نہیں ہے بلکہ صرف میرے دل کی خواہش تھی کہ پیدل چل کر خانہ کعبہ تک جاؤں اور حج کروں۔ لوگ تعریف بھی کرتے ہیں اور تنقید بھی لیکن میرا مقصد کسی کو متاثر کرنا نہیں بلکہ صرف حج کی سعادت کرنا ہے“

یہ کہنا ہے اوکاڑہ کے رہائشی عثمان ارشد کا۔ عثمان نے اگلے سال حج کی ادائیگی کرنے کے لئے اپنا سفر یکم اکتوبر سے شروع کیا ہے کیوں کہ وہ حج کے لئے ہوائی جہاز سے جانے کے بجائے پیدل ہی جانے کہ خواہش مند ہیں۔ اس سفر میں ان کا کتنا خرچہ آئے گا اور وہ کس طرح سفر میں گزارا کریں گے۔ آئیے جانتے ہیں اس آرٹیکل میں۔

8 مہینہ چل کر حج ادا کروں گا

عثمان ارشد کا کہنا ہے کہ حج اگلے سال جون میں ہوگا یعنی ان کے پاس سفر کے لئے 8 ماہ ہیں۔ اس سفر میں ان کا خرچ 15 لاکھ آئے گا جو کہ وہ خود برداشت کررہے ہیں۔

واپسی میں ہوائی جہاز سے آؤں گا

عثمان نے بتایا کہ وہ بی ایس کے طالب علم ہیں اور ان کے والد ایئر فورس کے ریٹائرڈ ملازم ہیں جبکہ ان کے کل 4 بہن بھائی ہیں۔ عثمان نے اپنے سفر کا مکمل لائحہ عمل طے کر رکھا ہے کہ وہ روز کتنا سفر کر سکتے ہیں کہ رات کو سونے کے لئے انھیں کوئی مناسب جگہ مل جائے۔ اگرچہ عثمان پیدل جارہے ہیں مگر واپسی میں وہ ہوائی جہاز سے آئیں گے۔

By Afshan  |   In News  |   0 Comments   |   634 Views   |   25 Oct 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about ہمیشہ سے آرزو تھی کہ پیدل حج کے لئے جاؤں۔۔ اگلے سال حج کی ادائیگی کے لئے ابھی سے پیدل سفر کرنے والے نوجوان کی کہانی and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (ہمیشہ سے آرزو تھی کہ پیدل حج کے لئے جاؤں۔۔ اگلے سال حج کی ادائیگی کے لئے ابھی سے پیدل سفر کرنے والے نوجوان کی کہانی) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.