اچھا خاصا نوجوان کتا بن گیا ۔۔ سائنس نے کیسے انسان کو پالتو جانور بنا دیا؟ دیکھیے وائرل ویڈیو

سوشل میڈیا پر حیرت انگیز خبریں تو بہت سی ہیں لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جس سے صارفین خوفزدہ بھی ہو جاتے ہیں۔

جاپان سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اس وقت سب کی توجہ حاصل کی جب اس نے اپنے آپ کو کتے میں تبدیل کر دیا، یہ بات سُن حیرت ضرور ہوتی ہے مگر نوجوان کو کتوں اس حد تک شوق ہے کہ اب وہ کتا ہی بن گیا ہے۔

توکو نامی نوجوان کا کہنا تھا کہ انہیں جانور بے حد پسند ہیں، میں کولی پالتو کتے کی نسل کا انتخاب کیا کیونکہ یہ اصلی معلوم ہو رہی تھی۔ چونکہ بڑے بال انسان کے جسم کو ڈھانپ سکتے ہیں اور انسانی جسم کو ظاہر نہیں کر پاتے اسی لیے میں نے کتے کی اس پالتو نسل کا انتخاب کیا جس میں بال زیادہ ہوتے ہیں۔

جانوروں اور انسانوں کے کاسٹیومز بنانے والی کمپنی سے توکو نے یہ کاسٹیوم 2 ملین یان یعنی تقریبا 12 اعشاریہ 18 لاکھ روپے کا خریدا ہے، جبکہ یہ کاسٹیوم توکو کو 40 دن کے بعد ملا۔

اس پہن کر توکو اب بالکل ایک عام کتے ہی طرح برتاؤ کرتے ہیں، اسی کی طرح کھاتے پیتے اور سوتے ہیں، سوشل میڈیا پر توکو کے اکاؤنٹس بھی ہیں جہاں وہ صارفین سے اپنے جذبات اور احساسات ویڈیو کی صورت میں شئیر کرتے ہیں۔

اپنے یوٹیوب چینل پر توکو کتے کی طرح برتاؤ کر رہے لوگوں کی توجہ حاصل کرتے ہیں، زبان نکال کر، آواز کتے والی بنا کر اور جسم کو بھی کتے والی لچک پیدا کر کے توکو صارفین سے ہم کلام ہوتے ہیں۔

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   705 Views   |   20 Dec 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about اچھا خاصا نوجوان کتا بن گیا ۔۔ سائنس نے کیسے انسان کو پالتو جانور بنا دیا؟ دیکھیے وائرل ویڈیو and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (اچھا خاصا نوجوان کتا بن گیا ۔۔ سائنس نے کیسے انسان کو پالتو جانور بنا دیا؟ دیکھیے وائرل ویڈیو) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.