ویکس اور تھریڈنگ کے بعد اگر جلد کالی ہو جاتی ہے تو ۔۔۔۔ جانیں وہ 3 ٹپس جو جلد کو کالا ہونے سے بچائے!

ویکس یا تھریڈنگ کرنے کے بعد اکثر خواتین کی جلد کالی ہو جاتی ہے اس پر ویکس کے نشانات بھی پڑ جاتے ہیں اور جلد ہی وہ نشان جلد کے کالے ہونے کی ایک وجہ بنتے ہیں جس کی وجہ سے صاف ستھری، نرم و ملائم جلد کی خوبصورتی ماند پڑ جاتی ہے۔ اگر آپ کے ساتھ بھی یہ مسئلہ ہے تو جانیں 3 ایسی آسان ٹپس جن کے استعمال سے آپ کی جلد بھی صاف ہو جائے گی اور رنگت بھی نکھر جائے گی۔

٭ ہلدی:

ہلدی اینٹی آکسیڈنٹ ہوتی ہے جس میں وٹامن سی اور ای پایا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ ہلدی ہماری رنگت کو نکھارنے میں مدد دیتی ہے۔

ٹپ

ایک چمچ ہلدی اور ایک چمچ شہد کو اچھی طرح مکس کرلیں اور تھوڑا سا گلاب کا عرق شامل کر کے پیسٹ تیار کریں اور جس جگہ ویکس کیا ہے اس جلد پر لگا کر چھوڑ دیں، بیس منٹ بعد جب وہ خشک ہو جائے تو نیم گرم پانی سے دھو کر کپڑے سے صاف کرلیں۔ یہ ٹپ دو دن تک کریں اور پھر اگلی دفعہ ویکس یا تھریڈ کرنے کے بعد دوبارہ دو دن تک کریں اس سے جلد کالی نہیں ہوگی۔

٭ لیموں:

لیموں میں ایسٹک ایسڈ اور وٹامن سی پایا جاتا ہے جو اس مسئلے کو حل کرنے میں آپ کی مدد کرسکتا ہے۔

ٹپ

ایک لیموں کے رس کو دو چمچ دہی میں مکس کریں اور اس پیسٹ کو جلد پر لگا لیں، چونکہ دہی اینٹی آکسیڈنٹ ہے اور لیموں کے ساتھ مل کر یہ کالی جلد کو نکھارنے میں مدد دیتی ہے۔

٭ آلو:

آلو میں وٹامن سی، بی-6 اور سوڈیئم پایا جاتا ہے جو رنگ صاف کرنے اور جلد کے مردہ خلیات کو نکالنے کا کام کرتا ہے۔

ٹپ

ایک آلو کا رس نکا لیں اور اس کو جلد پر لگائیں خشک ہونے پر ایک روئی کی مدد سے صاف کریں اور تھوڑا سا پھٹکری کا پانی لگا کر خشک ہونے دیں، اس کے بعد نیم گرم پانی سے دھو لیں۔

Wax Ke Bad Kharab Jild Ko Theek Karne Ka Tarika

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Wax Ke Bad Kharab Jild Ko Theek Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Wax Ke Bad Kharab Jild Ko Theek Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zarmina  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   2496 Views   |   11 Dec 2021
About the Author:

Zarmina is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zarmina is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 25 April 2024)

ویکس اور تھریڈنگ کے بعد اگر جلد کالی ہو جاتی ہے تو ۔۔۔۔ جانیں وہ 3 ٹپس جو جلد کو کالا ہونے سے بچائے!

ویکس اور تھریڈنگ کے بعد اگر جلد کالی ہو جاتی ہے تو ۔۔۔۔ جانیں وہ 3 ٹپس جو جلد کو کالا ہونے سے بچائے! ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ویکس اور تھریڈنگ کے بعد اگر جلد کالی ہو جاتی ہے تو ۔۔۔۔ جانیں وہ 3 ٹپس جو جلد کو کالا ہونے سے بچائے! سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔