انسانی جسم قدرت کا شاہکار ہے کہ جس طرح خدا نے ہر نظام کو اپنا پابند رکھا، کہیں بےقاعدگی ڈالی تو کہیں مستقل و مکمل ضابطہ جس کو سمجھنے سے انسان آج بھی قاصر ہے۔
جسم میں جہاں نظامِ دورانِ خون ، تنفس، انہضام اور دیگر نظام الگ ہیں وہیں چند ایسے خدا کے بنائے ہوئے افعال بھی ہیں جو واقعی سمجھنا ایک حقیقت ہے۔ کیا آپ کو پتہ ہے کہ ہمیں انگڑائی کیوں آتی ہے؟ ہمارے جسم کا رونگٹا کھڑا کیوں ہوتا ہے؟ ہمیں ہچکی و جمائی کس وجہ سے آتی ہے؟ ہماری آنکھوں میں سے آنسو کیوں آتے ہیں؟
ان تمام سوالات کے جوابات سائنس کی تحقیقات سے واضح ہوتے ہیں کہ :
انگڑائی لینا اکثر لوگوں کو انگڑائی لینے کا شوق زیادہ ہوتا ہے اور کچھ لوگ صبح اٹھتے ہی انگڑائی لیتے ہیں، یہ انگڑائی ہم اس لئے لیتے ہیں کیونکہ زیادہ دیر تک ایک ہی حالت میں لیٹے یا بیٹھے رہنے سے مسلز اور خون ساکت ہوجاتا ہے، اور انگڑائی اس خون کو بحال کرنے کے لئے لی جاتی ہے تاکہ مسلز دوبارہ کام کر سکیں۔
جسم کا رونگٹا کھڑا ہونا جسم کا رونگٹا ایک تو خوف کی وجہ سے کھڑا ہوتا ہے اور دوسرا یہ سردی کے موسم میں یا سردی لکتے وقت اس لئے کھڑا ہوتا ہے تاکہ جسم سے گرمائش نہ نکلے اور آپ سردی سے بچ سکیں۔
جمائی آنا جمائی آتی اس وجہ سے ہے کہ جب ہم ذہنی طور پر سستی یا تھکاوٹ کا شکار ہوں ہمیں نیند آرہی ہو تو بھی جمائی آتی ہے۔ جمائی لینے سے دماغ تک خون اور آکسیجن پہنچتا ہے۔
ہچکی آنا ہچکی ہمیں اس وجہ سے آتی ہے ایک تو ہمارا ڈایا فرام تیزی سے سکٹ رہا ہوتا ہے اور دوسرا ہم تیزی سے کھانا کھالیتے ہیں تو ہچکی ہمیں ایسا کرنے سے روکنے کے لئے بھی آتی ہے تاکہ کھانا آسانی سے ہضم ہوسکے۔
آنکھوں میں آنسو آنا آنکھوں میں آنسو یا تو جذباتی کیفیات کی وجہ سے آتے ہیں اور بیرونی چیزیں یا مٹی کے ذرات سے آنکھوں کو بچانے کے لئے بھی آنسو آتے ہیں تاکہ آنکھون کی صفائی ہوسکے۔
Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Ankhon Se Ansoo Ane Ki Wajah and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ankhon Se Ansoo Ane Ki Wajah to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.
About the Author:
Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
انگڑائی لینے، جسم کا رونگٹا کھڑا ہونے، جمائی آنے، ہچکیاں اور آنکھوں میں آنسو آنے کی بڑی وجہ کیا ہے؟
انگڑائی لینے، جسم کا رونگٹا کھڑا ہونے، جمائی آنے، ہچکیاں اور آنکھوں میں آنسو آنے کی بڑی وجہ کیا ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ انگڑائی لینے، جسم کا رونگٹا کھڑا ہونے، جمائی آنے، ہچکیاں اور آنکھوں میں آنسو آنے کی بڑی وجہ کیا ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔