موٹاپے کا شکار افراد بہت سے طریقوں سے وزن کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور جو کوئی نسخہ معلوم ہو اس کو آزما کر خود کو موٹاپے سے نجات دِلانے کی کوشش کرتے ہیں۔
ایسے لوگ اب وزن کم کرنے کے لئے پریشان نہ ہوں کیونکہ آج کے فوڈز آپ کو بتانے جا رہا ہے کہ آپ کس طرح ایک صِرف زیرے کو مختلف طریقوں سے استعمال کر کے اپنا وزن کم کر سکتے ہیں، تو چلیں پھر وہ طریقے جان لیں اور آزما کر ہمیں ضرور آگاہ کریئے گا کہ یہ نسخے آپ کے لئے کتنے فائدے مند رہے۔
زیرے سے وزن کم کرنے کی مختلف تراکیب:
• زیرے کا پانی:
اجزاء:
زیرہ: 2 چائے کا چمچ
پانی: ایک کپ
ترکیب:
رات کو ایک کپ پانی میں 2 چائے کا چمچ زیرہ بھگو دیں اور صبح چاہے تو اسے یوں ہی پی لیں یا پھر زرا سی دیر گرم کریں اور پھر ٹھنڈا کر کے پی لیں۔
• زیرے اور لیموں کا پانی
اجزاء:
زیرہ: ایک چائے کا چمچ
پانی: ایک کپ:
لیموں: آدھا نچوڑ لیں
ترکیب:
رات کو ایک کپ پانی میں زیرہ بھگو دیں، صبح اس کو چھان لیں اور اس میں آدھا لیموں نچوڑ لیں اور پی لیں یہ وزن کم کرنے کا بوسٹر ثابت ہوگا۔
• زیرہ اور دارچینی کا پانی
اجزاء:
زیرہ: ایک چائے کا چمچ
پانی: ایک کپ
دار چینی کا پاؤڈر: ایک چائے کا چمچ
ترکیب:
رات میں ایک کپ پانی میں زیرہ بھگو دیں صبح اس میں پسا ہوا دارچینی ڈال کر اسے پانچ منٹ تک پکائیں اور پھر چھان کر پی لیں، دار چینی خون سے گلوکوز کی مقدار کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے اگر 3 گرام دار چینی کا 16 ہفتوں تک استعمال کیا جائے تو بہت حیرت انگیز فوائد حاصل ہوں گے۔
• زیرہ اور سیب کا سرکہ
اجزاء:
زیرہ: ایک چائے کا چمچ
سیب کا سرکہ: ایک چائے کا چمچ
پانی: ایک کپ
ترکیب:
زیرہ رات کو ایک کپ پانی میں بھگو دیں صبح اسے چھان لیں اور اس میں ایک چائے کا چمچ سیب کا سرکہ مِلا کر پی لیں، یہ چربی کو بہت تیزی سے پگھلائے گا، ساتھ ہی میٹابولزم تیز کرے گا۔
دہی اور زیرہ:
اجزاء:
دہی: آدھا کپ
زیرہ: 2 چائے کا چمچ پسا ہوا
لیموں کا رس: ایک کھانے کا چمچ
نمک: ایک چٹکی
ترکیب:
دہی میں زیرہ پاؤڈر نمک اور لیموں کا رس شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں اور اسے دوپہر کے کھانے میں استعمال کریں، گرمی کی شدت کو کم کرے کا وزن گھٹائے گا، چہرے کی رنگت کو بھی نکھارے گا اور معدے کو راحت ملے گی۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Motapa Khatam Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Motapa Khatam Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.