Feroze Khan Sister Slams Aliza Sultan For Demanding Money On Instagram
طلاق کے بعد سے ہی فیروز خان اور علیزہ سلطان بچوں کے اخراجات پر اختلافات میں الجھے ہوئے تھے۔ لمبی کھینچ تان کے بعد عدالت سے باہر ہی بچوں کی کفالت کا معاملہ طے کر لیا گیا، مگر سکون زیادہ دیر قائم نہ رہ سکا۔ دونوں کے درمیان اب پھر چنگاری بھڑک اٹھی ہے—اور اس بار سیدھا سوشل میڈیا پر۔
علیزہ سلطان نے اپنے بچوں کے سردیوں کے اسکول یونیفارمز کا مطالبہ کرتے ہوئے انسٹاگرام پر کھلے عام تبصرہ کیا۔ جواب میں فیروز خان کی موجودہ اہلیہ زینب نے علیزہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ فیروز کو بلا وجہ نشانہ بنانا بند کریں۔
اسی دوران فیروز خان کی بہن تابندہ ملک بھی منظرِ عام پر آگئیں اور انسٹاگرام پیج ’سحر اسکُوپس‘ پر کمنٹس میں بچوں کی کفالت کی رقم کی تفصیل بتا ڈالی۔
ان کے مطابق، "فیروز خان ہر مہینے دو لاکھ روپے علیزہ سلطان کو بھیجتے ہیں، جس میں 35 کے حساب سے 70 ہزار دو بچوں کی اسکول فیس ہے۔ اسکے بعد 1 لاکھ 30 ہزار بچتے ہیں، جو آسانی سے وین، یونیفارم اور جوتوں پر خرچ کیے جا سکتے ہیں۔ ایک لاکھ روپے اب بھی پورا بچتا ہے، جس میں کپڑے، ڈاکٹر، بچوں کے اسنیکس اور کھانے پینے کی چیزیں شامل کی جا سکتی ہیں۔ طریقے والی عورت ہو یا صاف نیت والی، تو یہ سب بہت کچھ ہے۔"
لیکن انٹرنیٹ صارفین اس پورے معاملے سے شدید نالاں دکھائی دیئے۔
کسی نے لکھا، "بچوں کے خرچے کا ایسے سرِعام تماشا بنانا افسوسناک ہے، پھر بھی دو بچوں کے لیے دو لاکھ آج کی مہنگائی میں کیا ہی ہے؟"
ایک اور صارف نے کہا، "علیزہ کو یہ سب عوامی ٹائم لائن پر نہیں کہنا چاہیے تھا، بار بار خود کو مظلوم دکھانا مناسب نہیں۔"
جبکہ ایک تبصرہ کچھ یوں تھا، "یہ باتیں انسٹاگرام کی نہیں، عزت کے ساتھ نجی طور پر حل کی جانی چاہئیں۔"
کسی نے علیزے کی حمایت کرتے ہوئے لکھا، "ایک علیزے ان پر بھاری پڑ رہی ہے، پوری فیملی جواب دے رہی ہے۔"
بچوں کی ضروریات، بڑوں کی انا اور سوشل میڈیا کی عدالت— کہانی ایک بار پھر وہیں پہنچ گئی ہے جہاں سے شروع ہوئی تھی۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Feroze Khan Sister Slams Aliza Sultan For Demanding Money On Instagram and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Feroze Khan Sister Slams Aliza Sultan For Demanding Money On Instagram to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.