کیا آپ جانتے ہیں کہ گردوں کی صحت کے لئے مفید غذائیں کونسی ہیں؟ جانیں ان کا استعمال اور فوائد

گردے انسان کے جسم کے اہم اعضاء ہی یہ لوبیے کی شکل کے یہ اخراجی اعضاء پسلیوں کے نیچے، ریڑھ کے ہڈی کے دونوں اطراف پائے جاتے ہیں، یہ انسان کو صحت مند رکھنے کے لئے اہم کردار ادا کرتے ہیں، ان کا بنیادی کام جسم سے فاضل مادوں کا اخراج کرنا ہے۔
گردے جسم میں موجود خون کو صاف کرتے ہیں، اور غیر ضروری اور فاسد مادّوں اور زائد پانی کو الگ کرکے مثانے میں بھیج دیتے ہیں، کیونکہ گردے انسان کے جسم میں انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں اس لئے ان کا صحت مند ہونا اور کارکردگی کو بہتر سے بہتر کرنا لازمی ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ جسم میں گردوں کی بہتر کارکردگی انسان کی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، لیکن گردوں کی صحت کا خیال رکھنے کے کئے ضروری ہے کہ ہم اپنے کھانے پینے کا خیال رکھیں اور ان ہی غذاؤں کا انتخاب کریں جو ہمارے جسمانی اعضاء کی صحت کے لئے مفید ہوں۔
آپ کے گردوں کی صحت کے لئے کونسی غذائیں اہم ہیں یہ آج ہم آپ کو بتائیں گے تاکہ آپ رہ سکیں صحت مند اور زندگی کو بھرپور انداز میں گزار سکیں۔

گردوں کی اچھی صحت کے لئے یہ پھل اور غذائیں استعمال کریں

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کسی فرد میں ہائی بلڈ پریشر، ذیابطیس ٹائپ 1 اور 2، شریانوں میں کھنچائو کی شکایت پائی جائے تو ممکنہ طور پر یہ گردوں کے بیمار ہونے کی علامت ہو سکتی ہیں اس لئے ایسے میں بتائے گئے پھلوں اور غذاؤں کا استعمال کریں۔

• سیب

کہتے ہیں روزانہ ایک سیب کھانے سے ڈاکٹر آپ سے دور رہتے ہیں، لیکن اگر یہ کہا جائے کہ روزانہ ایک سیب کھانے سے مضر مادّے آپ کے گردوں سے دور رہتے ہیں تو یہ کہنا غلط نہ ہوگا، سیب میں بھرپور مقدار میں موجود فائبر گردوں سے فاضل مادوں کو جذب کر کے انہیں خارج کر دیتا ہے، ساتھ ہی سیب آنتوں کی تیزابیت کو کم کرتا ہے اس لئے گردوں کی اچھی صحت کے لئے روزانہ ایک سیب ضرور کھائیں۔

• زیتون

زیتون کے فوائد اتنے زیادہ ہیں کہ یہ کئی امراض سے بچنے کی لئے استعمال کیا جا سکتا ہے، نہ صرف زیتون بلکہ اس کا تیل بھی آپ کے گردوں کی صحت کو برقرار رکھنے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے اور یہ اس کام میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے، اس لئے زیتون اور اس کے تیل کا استعمال گردوں کی صحت کو برقرار رکھنے کے لئے مفید ہے۔

• لیموں

لیموں ہمارے جسم میں ایک نہیں کئی کام سر انجام دیتا ہے لیموں پانی کا استعمال ہمارے جسم سے اضافی کیلشیم کو خارج کرتا ہے جس کی وجہ سے ہمارے گردوں میں پتھری بنتی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ لیموں پانی کا استعمال گردوں کی صحت کو برقرار رکھنے کے لئے انتہائی اہم ہے۔

• ہرے پتے والی سبزیاں

ہرے پتے والی سبزیاں گردوں سے فاضل مادوں کا خاتمہ کرنے کے لئے انتہائی اہم ہوتی ہیں، ان کا استعمال بطور سالن اور بطور سلاد بھی کیا جاتا ہے لیکن انہیں سلاد کے طور پر کھانا بے حد مفید ہے، ہرے پتوں والی سبزیوں میں موجود غذائ اجزاء ہمارے بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول کرتے ہیں اور گردوں کو صحت مندانہ طور پر کام کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

• کرین بیری

کرین بیری کا تعلق بلو بیری کے خاندان سے ہے، کرین بیری کے رس کا استعمال بیشاب کی نالیوں میں موجود انفیکشن کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، کرین بیری کا جوس استعمال کرنے سے گردوں میں پتھری کا سبب بننے والے کیلشیم آکسیلیٹ کا بھی خاتمہ ہوتا ہے۔

Gurdon Ke Liye Mufeed Ghizain

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Gurdon Ke Liye Mufeed Ghizain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Gurdon Ke Liye Mufeed Ghizain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2969 Views   |   07 Jun 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 05 November 2024)

کیا آپ جانتے ہیں کہ گردوں کی صحت کے لئے مفید غذائیں کونسی ہیں؟ جانیں ان کا استعمال اور فوائد

کیا آپ جانتے ہیں کہ گردوں کی صحت کے لئے مفید غذائیں کونسی ہیں؟ جانیں ان کا استعمال اور فوائد ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ گردوں کی صحت کے لئے مفید غذائیں کونسی ہیں؟ جانیں ان کا استعمال اور فوائد سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔