ادرک کا عرق کان میں کیوں لگانا چاہیے؟ حیران کن فائدہ جو کانوں کی کئی تکالیف سے نجات میں مدد کرے

کان کا درد ایک ایسا مسئلہ ہے جو اگر شروع ہوجائے تو انسان کو دن میں تارے نظر آجاتے ہیں۔ سارا دن کان ایک طرف جھکائے رہو لیکن درد ختم ہونے میں نہیں آتا۔ اس تکلیف سے بچنے کے لئے ایک گھریلو ٹوٹکا شیئر کرنے جارہے ہیں جس سے آپ کو اس تکلیف سے نجات مل سکتی ہے۔ باقاعدگی سے استعمال کیا جائے تو بہ ممکن ہے کان ہر قسم کے انفیکشن سے بھی پاک ہوجائے۔

ادرک کا عرق کان میں لگانا

ادرک میں اینٹی بیکٹیریل، اینٹی وائرل اور اینٹی انلیمیٹری خواص پائے جاتے ہیں۔ اس کا عرق اگر کان کے درد میں لگایا جائے تو یہ جراثیم اور انفیکشن کم کر کے درد سے نجات میں مدد دیتا ہے۔ ادرک کے عرق میں تھوڑا سا زیتون کا تیل ملا کر دونوں کو گرم کر کے بھی کان کا مساج کیا جاسکتا ہے۔

ادرک کا عرق نکالنے کا طریقہ

ادرک کو دھو کر گرائینڈ کر لیں۔ ایک ململ کے کپڑے میں گرائینڈ کی ہوئی ادرک ڈال کر پوٹلی بنالیں اور مٹھی سے نچوڑ کر ادک کا سارا رس کسی پیالے میں نکال لیں۔ بہت تھوڑا سا عرق بھی کان میں مساج کے لئے کافی ہوگا۔ جراثیم کش ادرک کا عرق کان کے اندر کا میل صاف کرے گا، جراثیموں کا خاتمہ کرے گا اور درد سے بجات دے گا۔ البتہ یہ دھیان رہے کہ عرق کان کے باہر ہی لگانا ہے اس کے اندر نہ جائے۔

Kan Ke Dard Ka Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kan Ke Dard Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kan Ke Dard Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1774 Views   |   18 Oct 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

ادرک کا عرق کان میں کیوں لگانا چاہیے؟ حیران کن فائدہ جو کانوں کی کئی تکالیف سے نجات میں مدد کرے

ادرک کا عرق کان میں کیوں لگانا چاہیے؟ حیران کن فائدہ جو کانوں کی کئی تکالیف سے نجات میں مدد کرے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ادرک کا عرق کان میں کیوں لگانا چاہیے؟ حیران کن فائدہ جو کانوں کی کئی تکالیف سے نجات میں مدد کرے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔