مولی ایک ایسی سبزی ہے جو کھانے میں سلاد کے طور پر استعمال کی جاتی ہے اور اکثر مولی کی چٹنی یا پراٹھے بھی بنائے جاتے ہیں۔ مولی کی بجھیا تو آپ کی بھی پسندیدہ ہوگی اس کو کھانے کا مزہ تو سردیوں کے خشک موسم میں ہی آتا ہے۔ مولی کو کھانے کے تو بہت سے طریقے ہیں جو ہمارے گھروں میں بنتے ہی رہتے ہیں لیکن اس کو کھانے کے کچھ ایسے فائدے بھی ہیں جو کم ہی لوگ جانتے ہیں۔
ہیلتھ لائن ویب سائٹ کے مطابق مولی اینٹی آکسیڈنٹ کا کام کرتی ہے اور اس میں وہ تمام ضروری معدنیات پائی جاتی ہیں جو انسانی جسم کو بیماریوں سے بچانے میں مدد دیتی ہیں۔ آئیے جانتے ہیں مولی کو کھانے کے وہ فائدے جن سے ہر شخص کو واقف ہونا چاہیے تاکہ مہنگی دوائیوں کے استعمال سے بچ سکے۔
مولی کھانے سے کون سے فائدے ہوتے ہیں؟
٭ گردے کی پتھری:
گردے میں پتھری سے چھٹکارہ ڈاکٹری علاج کے بغیر حاصل کرنا ممکن ہی نہیں ہے کیونکہ جتنی بھی سبزیاں اور پھل ہیں وہ پتھریوں کو کمزور کرنے یا انہیں باریک ٹکڑوں میں تو توڑنے کا کام دے سکتی ہیں لیکن براہِ راست جسم سے خارج ہونے میں اپنا کردار فوری ادا نہیں کر پاتی ہیں بالکل ایسی ہی مولی بھی ہے جو گردے کی پتھریوں کو چھوٹے ذرات میں توڑنے کے لئے مفید سمجھی جاتی ہے لیکن اسکے لئے آپ کو مولی کو روزانہ ہر کھانے کے ساتھ استعمال کرنا چاہیے۔
فائدہ کیوں دیتی ہے؟
مولی گردے کی پتھری کے لئے معاون اس لئے سمجھی جاتی ہے کیونکہ اس میں پوٹاشیئم اور فاسفورس کم مقدار میں پائی جاتی ہے جو گردے کو تقویت بخشتی ہے اور جسم کو صحت مند بنانے میں آپ کی مدد کرتی ہے۔
٭ جگر کا انفیکشن:
جگر کا انفیکشن آج کل ان بچوں میں بھی ہو جاتا ہے جن کو کم عمری میں پیلیا ہو جائے اور حفاظت نہ کرنے کی وجہ سے جگر پر منفی اثرات پڑنے لگیں۔ بچے ہوں یا بڑے ادویات کے بناء صحت مند نہیں رہ پاتے مگر ساتھ ساتھ مولی کا ہر طرح سے استعمال جسم کو ان بیماریوں سے بچانے میں مفید ہوتا ہے۔
فائدہ کیوں دیتی ہے؟
مولی میں بڑی مقدار میں ڈیٹاکسیفائیڈ اجزات اور کیمیکلز پائے جاتے ہیں جن کی وجہ سے یہ جگر کو بھی طاقت دیتی ہے اور پیلیا یا جگر کے اضافی مآدوں کو تیزی سے خارج کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
٭ خارش اور خشکی:
سرد موسم میں اکثر خارش اور خشکی بچوں اور بڑوں سب میں ہی ہوتی ہے۔ مولی جلد کو ڈی ہائیڈریٹ رکھتی ہے جس سے خشکی، خارش اور سکری کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔
٭ بلڈ پریشر:
بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے اور اچانک سے کم ہونے یا بڑھنے سے روکنے کے لئے مولی کا رس مفید ہے۔ آئرلینڈ کے ڈاکٹر مولی کا جوس پینے کا مشورہ دیتے ہیں تاکہ بلڈ پریشر کو نارمل رکھا جاسکے۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Mooli Khane Ke 4 Bary Faiday and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mooli Khane Ke 4 Bary Faiday to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.