کمر درد، جسمانی کمزوری، لیکوریا، خواتین اور مردوں کے بیشترمسائل کا حل اس ایک بوٹی میں موجود

پرانے زمانے میں لوگ صرف دیسی طریقہ علاج پر ہی بھروسہ کرتے تھے، دیسی طریقہ علاج میں کئی ایسی جڑی بوٹیاں ہیں جو کہ صحت کے لئے فائدہ مند ہیں۔ انہی مفید بوٹیوں میں ایک ببول بھی ہے اس کا درخت صحت کے لئے بہت فائدہ مند ہے۔ ببول منہ کے ساتھ ساتھ دیگر کئی طرح کے مسائل کو حل کرنے میں بھی مددگار ہے۔ ببول کے پتے، گوند، پھلی اور چھال سب علاج کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ آج ہم آپ کو اس کی پھلیوں کے فوائد کے بارے میں بتانے جارہے ہیں۔ دیسی طریقہ علاج میں ببول کی پھلیوں کو بہت اہم سمجھا جاتا ہے (ببول کی پھلیوں کو پاؤڈر کی شکل میں استعمال کیا جاتا ہے)۔

1۔ گھٹنوں کے درد کا موثرعلاج

آج کل جوڑوں کا درد ایک بہت عام مسئلہ ہے۔جس میں گھٹنوں کا درد سر فہرست ہے، زیادہ تر لوگ عمر بڑھنے کے ساتھ گھٹنوں میں درد کی شکایت کرتے ہیں۔ لیکن اکثر اوقات گھٹنوں کا درد عمر سے پہلے شروع ہو جاتا ہے۔ اگر آپ بھی گھٹنوں کے درد سے پریشان ہیں تو آپ ببول کی پھلی کا پاؤڈر کھا سکتے ہیں۔ ببول کی پھلی کا پاؤڈر گھٹنوں کے درد کا ایک اچھا علاج ہے۔ یہی نہیں اس پاؤڈر کا استعمال جوڑوں کے درد کے مریضوں کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ گھٹنوں کے درد سے نجات کے لیے ببول کی پھلی کا پاؤڈر صبح و شام نیم گرم پانی کے ساتھ لے سکتے ہیں۔

2۔ سر درد سے نجات کے لیے

آج کل اکثر لوگ ذہنی تناؤ، پریشانی کی وجہ سے سر درد کا شکار رہتے ہیں۔ سر درد ہر عمرکے لوگوں میں کافی عام ہو گیا ہے۔ خاص کر نوجوانوں میں ذہنی پریشانیاں بڑھتی جارہی ہیں اگر آپ کو بھی بار بار سر درد رہتا ہے تو آپ ببول کی پھلی کا پاؤڈر لے سکتے ہیں۔ اس پاؤڈر کو روزانہ صبح و شام نیم گرم پانی کے ساتھ استعمال کرنے سے سر درد سے نجات مل سکتی ہے۔

3۔ لیکوریا کے لئے مفید

ببول کی پھلی کا پاؤڈر خواتین کی مجموعی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔ آج کل زیادہ تر خواتین لیکوریا کے مسئلے کی وجہ سے پریشان رہتی ہیں، خواتین میں یہ مسئلہ کافی عام ہوگیا ہے۔ ببول کی پھلی کا پاؤڈر روزانہ دودھ کے ساتھ لینے سے لیکوریا کے مسئلہ میں کافی حد تک آرام ملتا ہے۔ اس پاؤڈر کو حیض سے متعلق مسائل پر قابو پانے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

4۔ مردوں کے مسائل میں بھی مفید

ببول کی پھلی کا پاؤڈر خواتین کے ساتھ ساتھ مردوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ اگر مرد حضرات مخصوص مردانہ مسائل کا شکار ہیں تو ببول کی پھلی کے پاؤڈر کا استعمال اس کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔ اس کے لیے آپ اس پاؤڈر کو رات کو دودھ کے ساتھ کھا سکتے ہیں۔

5۔ کمر درد میں آرام دینے کے لیے

زیادہ دیر تک ایک ہی پوزیشن میں بیٹھنے سے کمر میں درد ہوتا ہے۔ آج کل اکثر لوگ بیٹھ کر کام کرتے ہیں جس کی وجہ سے کمر درد عام ہو گیا ہے۔ اس کے ساتھ جسمانی سرگرمی کی کمی بھی کمر درد کا باعث بنتی ہے۔ اس پاؤڈر کو دودھ کے ساتھ کھانے سے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں جس سے کمر درد کے مسئلے میں آرام ملتا ہے۔

6۔ جسم کی کمزوری دور کرنے کے لیے

اگر آپ جسمانی طور پر کمزور ہیں تو آپ ببول کی پھلی کے پاؤڈر کو پانی یا دودھ میں ملا کر روزانہ ایک بار کھا سکتے ہیں۔ اس کے باقاعدہ استعمال سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔ پٹھے بھی مضبوط ہوتے ہیں۔ اگر آپ چاہیں تو اسے شہد میں ملا کر کھا سکتے ہیں۔

نوٹ:

یوں تو ببول کی پھلی کا پاؤڈر صحت کے لیے فائدہ مند ہے لیکن پھر بھی اسے محدود مقدار میں استعمال کرنا چاہیے۔ آپ اسے محدود مقدار میں کھانے سے ہی اس کے کافی فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، اگر آپ کسی سنگین بیماری سے پریشان ہیں، تو اس پاؤدر کے استعمال سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کر لیں۔

Kamardard Aur Likoreah Ka Ilaaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kamardard Aur Likoreah Ka Ilaaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kamardard Aur Likoreah Ka Ilaaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2892 Views   |   22 Jun 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

کمر درد، جسمانی کمزوری، لیکوریا، خواتین اور مردوں کے بیشترمسائل کا حل اس ایک بوٹی میں موجود

کمر درد، جسمانی کمزوری، لیکوریا، خواتین اور مردوں کے بیشترمسائل کا حل اس ایک بوٹی میں موجود ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کمر درد، جسمانی کمزوری، لیکوریا، خواتین اور مردوں کے بیشترمسائل کا حل اس ایک بوٹی میں موجود سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔