مرد ہوں یا خواتین جھریوں کا مسئلہ تقریبا سب کے ساتھ ہی ہوتا ہے۔ اس مسئلے کے حل کے لیے خواتین مہنگے مہنگے پروڈکٹس استعمال کرتی ہیں تاکہ اُن کے چہرے پر قبل ازقت جھریاں نمودار نہ ہوں اورجلد خراب نہ لگے۔لیکن ہر کوئی ان مہنگی پروڈکٹس کو خرید نہیں سکتا ہے اور نہ ہی قبل از وقت جھریاں دور کرنے کے لیے مہنگے علاج کروا سکتا ہے۔ تاہم کچھ گھریلو نسخے ہیں جن کی مدد سے قبل ازوقت جلد پرنمودار ہونے والی جھریوں سے چھٹکا را پایا جا سکتا ہے۔ انڈے کی سفیدی کسی چھوٹے ڈونگے میں کئی انڈوں کی سفیدی کو مکس کرلیں۔ اس مکسچر کا مساج اپنی جلد پر کریں، اور پھر کم از کم پندرہ منٹ تک خشک ہونے دیں۔ اس کے بعد گرم پانی سے دھولیں اور انڈوں کی سفیدی میں شامل قدرتی وٹامن بی اور وٹامن ای کو جھریوں پر قابو پانے کا کام کرنے دیں۔ سونف : جھریاں ختم کرنے کے لیے آپ کوایک پین میں پانی گرم کریں اور اس میں ایک مٹھی سونف شامل کرکے اس پانی کو جوش دے دیں۔جب بھی آپ صبح سو کے اٹھیں تو اپنا چہرہ اس سونف کے پانی سے دھو لیں۔ اس پانی کو ان جگہوں پر زیادہ لگائیں جہاں جھریاں موجود ہیں۔ اس سونف کے پانی کے ذریعے آپ کی جھریاں یقینی طور پر ختم ہوجائیں گی اورآپ کی جلد نرم و ملائم ہوجائے گی۔ زیتون کا تیل قدرتی زیتون کا تیل آپ کی جلد کو ملائم اور لچکدار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اپنے چہرے پر سونے سے قبل زیتون کے تیل کے چند قطروں کا مساج کریں اور نرم تولیے سے صاف کردیں۔ جب صبح آپ سو کر اٹھیں گے تو جلد نرم اور صحت مند نظر آئے گی۔ لیموں کا عرق ایک لیموں کے ٹکڑے کریں اور اس کے عرق کا مساج چہرے پر موجود جھریوں پر کریں۔ لیموں میں موجود تیزابیت جلد کو روشن کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے جبکہ جھریوں کا نمایاں ہونا کم ہوجاتا ہے۔
Chehry ki chaaiyan door krny ka tareeqa btaiye?
Read Blog about چہرے کی جھریوں سے نجات میں معاون آسان گھریلو ٹوٹکے and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (چہرے کی جھریوں سے نجات میں معاون آسان گھریلو ٹوٹکے) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.