ماوں کی وہ کون سی غلطیاں ہیں جو بچوں میں جلدی امراض کی وجہ بن سکتی ہیں

یہ بات تو سب ہی جانتے کہ ہیں کہ بچوں کی جلد بہت حساس ہوتی ہے اورکوئی بھی چیز ان کی جلد کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ یہاں پران تمام عوامل کے بارے میں بتایا جارہا جو ان کی جلد کو متاثر کرسکتی ہیں۔

سن اسکرین

اس کے بارے میں ایک عام رائے یہ ہے کہ یہ سورج کی شعاعوں سے آپ کے بچے کی جلد کی حفاظت کرتا ہے۔ لیکن 6 چھ ماہ کی عمر میں اس کا استعمال جلد میں جلن کا سبب بن سکتا ہے۔ بہتر ہے کہ اس عمر کے بچوں کے لیے سن اسکرین کی خریداری سے قبل ڈاکٹر سے ضرور رجوع کریں۔

اینٹی بیکڑیل سوپ

یہ کئی طرح کے جراثیم سے بچائوں میں اہم کردار ادا کرتا ہے، مگر اس میں شامل کئی کیمیکل نہ صرف حساس جلد پر جلن اور الرجی کا باعث بنتے ہیں بلکہ بچوں کی نشوونما کو بھی متاثر کرتے ہیں۔ بچوں کو جراثیم سے بچانے کے لیے عام صابن زیادہ بہتر ثابت ہوتے ہیں۔

لوشن سے ایگزیما

بچوں کی جلد کو نرم رکھنے کے لیےلوشن کو سب سے کار آمد سمجھا جاتا ہے لیکن یہ بات کوئی نہیں جانتا کہ اس میں شامل خوشبو حساس جلد پرریشیزکا سبب بنتی ہے جبکہ ایسے بچے جنہیں پہلے ہی ایگزیما ہے لوشن سے مزید بڑھنے کا خطرہ موجود رہے گا۔ خشک جلد کے لیے کم کیمیکل والے صابن استعمال کریں اور نہلانے کےبعد تولیے سے رگڑنے سے گریز کریں صرف ہلکے ہاتھوں سے صاف کریں۔ جبکہ بچے کے لیے ڈاکٹر کی ہدایت مطابق لوشن استعمال کریں۔

بے بی وائپس

ڈسپوزل بے بی وائپس الکوحل اور خوشبو سے تر ہوتے ہیں اسی وجہ سے بچوں کی جلد پر جلن، ریشیز اور الرجی کا با عث بنتے ہیں۔ کوشش کریں کہ بچوں کی صفائی کے لیے گھر کے صاف کپڑے کو گیلا کر استعمال کریں۔ اور اگر سفر میں جانا ہوتا بھی انہیں پانی سے تر کر ساتھ رکھ لیں۔

ڈٹرجنٹ اورفیبرک سوفٹنر

بچوں کے کپڑے دھونے ہوتو ایسا ڈٹرجنٹ استعمال کریں جس میں کیمیکل نہ ہو، کیونکہ اس میں شامل تیزخوشبو اور کیمیکل بچے کی جلد پر نقصان کا باعث بنتے ہیں۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ ایسے سرف کا ستعمال کیا جائے جس میں تیز کیمیکل نہ ہو اور بچوں کے کپڑوں کو اچھی کھنگال کر اس بات کا اطمینان کر لیں کہ یہ سرف سے پاک ہو چکا ہے۔ جبکہ بچوں کے کپڑوں کو نرم رکھنے کے لیے فیبرک سوفٹنرکا رجحان بھی کافی پایا جاتا ہے، اس کی بھی خوشبو اور کیمیکل بچے کی جلد، آنکھیں، ناک اور گلے کی تکلیف کا باعث بنتے ہیں۔ فیبرک سوفٹنر کی جگہ آدھا کپ بیکنگ سوڈا اور آدھا کپ سرکہ واشنگ مشین میں شامل کر کے اچھی طرح کھنگال لیں کپڑے نرم ہوجائیں گے۔

بچوں کو ہر طرح کے سپرے سے دور رکھیں

گھر میں مہک یا کیڑے مکوڑوں کو مارنے کے لیے کیے جانے والے دونوں طرح کے اسپرے بچے کے لیے اس طرح نقصان پہنچا سکتے ہیں کہ اسپرے کی کچھ مقدار سانس کے ساتھ ان کے منہ میں جا سکتی ہے۔ جبکہ گھر کی صفائی میں استعمال کیے جانے والے کیمیکل ہارمون کو نقصان پہنچانے کے ساتھ جلد پرجلن اور پھیپڑوں کو متاثر کرتے ہیں۔ اس لیے صفائی کے لئے گھریلوں ٹوٹکے استعمال کریں۔

Bachon Main Jildi Amraz Ki Wajuhat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Bachon Main Jildi Amraz Ki Wajuhat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bachon Main Jildi Amraz Ki Wajuhat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hina  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2272 Views   |   21 Oct 2021
About the Author:

Hina is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hina is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 October 2024)

ماوں کی وہ کون سی غلطیاں ہیں جو بچوں میں جلدی امراض کی وجہ بن سکتی ہیں

ماوں کی وہ کون سی غلطیاں ہیں جو بچوں میں جلدی امراض کی وجہ بن سکتی ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ماوں کی وہ کون سی غلطیاں ہیں جو بچوں میں جلدی امراض کی وجہ بن سکتی ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔