دھنیا کے ان جادوئی اثرات سے آپ واقف ہیں؟

دھنیا جسے طبی زبان میں کشنیز سے موسوم کیا جاتا ہے۔ انگریزی میں کوری اینڈر کے نام سے پکارتے ہیں۔ دھنیا کو ادویاتی اور غذائی طورپر پانچ ہزار قبل مسیح سے استعمال کیا جارہا ہے اور اب یہ اپنی جائے پیدائشMediterranean caucasianسے تمام دنیا میں پھیل چکا ہے۔دھنیا جنوب مشرقی یورپ میں جنگلی طورپر اُگتا ہے اور اس کی کاشت مصر ،انڈیا، پاکستان اور چین میں صدیوں سے ہورہی ہے۔
اس پودے کے پتے اور بیج دونوں استعمال میں لائے جاتے ہیں۔ یہ سالانہ پودا ہے۔ اس کے بیج ہلکے زرد رنگ کے ہوتے ہیں۔ جب یہ پک جاتے ہیں تو ان کی خوشبو مسالا جاتی خوشبو محسوس ہوتی ہے۔ اس پودے کو صدیوں سے بطور دوا اور غذا استعمال کیا جارہا ہے۔ دھنیا سب سے پراناپودا ہے جو بطورمسالا استعمال کیا گیا۔اسے یونانی اور رومن کلچر میں استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ اسے گوشت کو محفوظ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ پرانے اطباء میں بقراط اسے بطور دوا استعمال کرواتے تھے۔روس،انڈیا،مراکو اورہالینڈ تجارتی بنیادوں پر اس کی کاشت کرتے ہیں۔ اسے بطور سلادا ستعمال کرنے کا بہت پرانا رجحان ہے۔ اس پودے کو مندرجہ ذیل چار حالتوں میں استعمال میں لایا جاتا ہے۔ تیل یا لیکوئڈ،تازہ پودا،خشک بیج اور پتے۔

دھنیا کے پتوں کی کیمیائی اجزائے ترکیبی
چوتھائی کپ دھنیا کے پتوں میں مندرجہ ذیل اجزاء پائے جاتے ہیں۔
توانائی:3.800کیلوری۔۔ ٹؤٹل چکنائی:0.021گرام۔۔غذائی ریشہ:0.112گرام۔۔پروٹین(گرام): 0.085گرام۔۔
کاربوہائیڈریٹ:0.147گرام۔۔سوڈیم:1.840ملی گرام۔۔وٹامن سی:1.080ملی گرام۔
دھنیا کے بیجوں میں تقریباً1.0فیصد فراری تیل پایا جاتا ہے۔

دھنیا کے بیجوں میں معدنی مرکبات(دوبڑے چمچ میں پائے جانے والے مرکبات) :
مینگانیز:0.08ملی گرام۔۔فولاد:0.56ملی گرام۔۔میگنیشیم:11.00ملی گرام۔
غذا کے لحاظ سے اسے دنیا کی بہت اچھی غذاؤں میں شمار کیا جاتا ہے۔ دھنیا کے بیجوں سے تیل عمل کشید کے ذریعے سے حاصل کیا جاتا ہے جسے بطور خوشبوئی علاج استعمال کیا جاتا ہے۔ اسے محلل کے ذریعے سے حاصل نہیں کیا جاتا۔ آج کل بہترین طریقہCritical extractionہے۔ یہ تیل غیر زہریلا،خارش نہ پیدا کرنے والا خیا ل کیا جاتا ہے۔ بعض حالتوں میں حساس جلد پر خارش پیدا کرسکتا ہے۔اسے بطور خوشبوئی علاج مندرجہ ذیل امراض میں استعمال کیا جاتا ہے۔ خالص تیل استعمال کرنا بہت ضروری ہے۔
ذہنی محرک،تھکاوٹ،دردسر،آدھے سر کا درد،ذہنی تناؤ اور اعصابی درد۔
اس کی خوشبو کیڑے وغیرہ کو دور بھگاتی ہے۔ بعض حالتوں میں دل کی دھڑکن کو تیز کرتی ہے۔ یہ جوڑوں کے درد میں مفید ہے۔ اس کا تیل زیادہ پسینہ آنے کوروکنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ دھنیا کا تیل،گرم خوشبودار،رنگت سفیداورViscosityپانی کے برابر ہے۔ اندرونی طورپر آئل مشتہی،محرک دوران خون و قلب و دیگر امراض میں کام میں لایا جاتا ہے۔

دھنیا کے بیجوں کا بطوردوا استعمال
بدہضمی کے مسائل اور بھوک نہ لگنا۔
دھنیا کے بیجوں کو سونف اور سوئے کے متبادل کے طورپر استعمال کیا جاسکتاہے۔
چائنا،انڈیا،یونانی،یورپی،دھنیا کے بیجوّں کو بطور(carminative)،(stomachic)،(Digestive)میں استعمال کیا جارہاہے۔ آیورویدک سسٹم آف میڈیسن میں اسےcarawayاورالائچی کے ساتھ ملاکر استعمال کیا جاتا ہے۔ اور یورپ میں اسے سونف سوئے میں ملاکر استعمال کرنے کا رواج عام ہے۔

جرمن میں دھنیاکے بیجوں کو ایک ادویاتی چائے کے طورپر استعمال کیا جاتا ہے اور یہ محلل ریاح اور مسہل ادویات میں شمار کی جاتی ہے۔ دھنیا کے الکوحل والے محلول کو قطروں کی شکل میں استعمال میں لایا جاتا ہے۔ جرمن دھنیا کے معیار کو اس کے تیل کی مقدار سے جانچتے ہیں۔ یعنی ان کے مطابق تیل کی مقدار کم ازکم پانچ فیصد ہونی چاہیے۔

بیجوں کی ادویاتی خصوصیات
ذیابیطس کے لیے۔سوزش کو ختم کرنے والی۔خون میں کولیسٹرول کو کم کرنے والا۔مہاسوں کے خاتمے کے لیے۔بھوک لگانے والا۔بدبودار سانس کو ٹھیک کرنے والا۔کھانسی۔کوڑھ۔بکار۔پیچش وغیرہ۔

سبز دھنیا کی خصوصیات
دھنیا کے پتوں کو مزاج کے لحاظ سے سرد خشک گردانا گیا ہے۔ یہ معدے کو قوت دیتا ہے۔پیاس بجھتی ہے۔قے رک جاتی ہے۔سوزش کم کرتا ہے۔ بادی مٹاتا ہے۔ پیشاب آور ہے۔ تازہ پتوں سے بڑی اچھی خوشبو آتی ہے۔

بشکریہ: ایچ ٹی وی

Hara Dhaniya Ke Fayde In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Hara Dhaniya Ke Fayde In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Hara Dhaniya Ke Fayde In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   9330 Views   |   07 Jun 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

دھنیا کے ان جادوئی اثرات سے آپ واقف ہیں؟

دھنیا کے ان جادوئی اثرات سے آپ واقف ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دھنیا کے ان جادوئی اثرات سے آپ واقف ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔