اگر آپ گوشت زیادہ کھاتے ہیں مگر صحت مند نہیں۔۔۔ تو دالیں کھانا شروع کر دیں، جانیں دالوں کے صحت پر گوشت سے زائد فوائد

دالیں چکناہٹ سے پاک اور فائبر حاصل کرنے کا بہترین زریعہ ہیں، جبکہ گوشت چکناہٹ سے بھرپور ہوتا ہے اور دالوں کے مقابلے میں گوشت کے فوائد اتنے صحت مندانہ نہیں ہیں۔
ماہرین کے مطابق دالوں میں بھرپور غذائیت ہوتی ہے، جن کے زریعے پروٹین، منرلز اور وٹامن وافر مقدار میں حاصل کیا جا سکتا ہے، دالوں کے استعمال سے وزن کم ہوتا ہے، جبکہ یہ بلڈ پریشر اور بلڈ شوگر جیسی بیماریوں سے دور رکھنے میں بھی مدد فراہم کرتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دالوں کو اپنی روزمرّہ کی غذاؤں میں زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہیئے انہیں مختلف ترکیبوں سے پکا کر اور سوپ بنا کر پینا چاہیئے۔

آج ہم آپ کو دالوں کے چند ایسے فوائد بتانے والے ہیں جنہیں جان کر آپ بھی دالوں کو شوق سے کھانے لگیں گے۔

دالوں کے استعمال سے صحت پائیں

• دالوں میں گلائسیمک انڈیکس موجود ہوتا ہے جو خون میں شوگر کی سطح کو کم کرتا ہے۔

• ہر قسم کی دال، مونگ، ماش، چنا، مسور، ارہر، لوبیا وغیرہ میں نباتاتی پروٹین موجود ہوتا ہے۔

• دالوں میں وٹامن بی کی ایک قسم فولیٹ بھی پایا جاتا ہے جو کہ خواتین کے لئے دورانِ حمل بہت مفید قرار دیا جاتا ہے۔

• دالوں کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ ان میں گوشت کے مقابلے بہت کم چکنائی پائی جاتی ہے، جو کہ وزن کم کرنے کے لئے مددگار اور صحت کے لئے بے حد مفید ہے۔

• طبی ماہرین کہتے ہیں کہ ہفتے میں دو سے تین مختلف دالیں ضرور کھائیں اور سبزیوں کا بھی زیادہ استعمال کریں، دالوں کا استعمال آنتوں کی صحت اور کینسر سے بچاؤ کے لئے مفید ہے۔

• جبکہ گوشت کے استعمال سے متعدد بیماریوں اور کولیسٹرول لیول بڑھنے کا خدشہ ہوتا ہے۔

• دالیں کھانیں سے قبض کی شکایت دور ہوتی ہے، اس میں موجود فائبر کی وافر مقدار ذیابطیس کے مریضوں کے لئے بھی مفید ہے۔

• دالیں آئرن کی کمی کا بہترین علاج ہیں، وزن میں کمی کے لئے دالوں کا روزانہ استعمال بھرپور غذائیت کے ساتھ پروٹین کی وافر مقدار ہوتی ہے جو کمزوری کا احساس نہیں ہونے دیتا اور وزن بھی تیزی سے کم ہوتا ہے۔

Daalon K Sehat Par Gosht Se Zaid Fawaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Daalon K Sehat Par Gosht Se Zaid Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Daalon K Sehat Par Gosht Se Zaid Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2877 Views   |   08 May 2021
About the Author:

sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 03 October 2024)

اگر آپ گوشت زیادہ کھاتے ہیں مگر صحت مند نہیں۔۔۔ تو دالیں کھانا شروع کر دیں، جانیں دالوں کے صحت پر گوشت سے زائد فوائد

اگر آپ گوشت زیادہ کھاتے ہیں مگر صحت مند نہیں۔۔۔ تو دالیں کھانا شروع کر دیں، جانیں دالوں کے صحت پر گوشت سے زائد فوائد ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اگر آپ گوشت زیادہ کھاتے ہیں مگر صحت مند نہیں۔۔۔ تو دالیں کھانا شروع کر دیں، جانیں دالوں کے صحت پر گوشت سے زائد فوائد سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔