بیٹے اور گھر توڑنے والی عورت سے اب میرا کوئی تعلق نہیں ۔۔ صباء فیصل اپنی بہو کے بارے میں سچ بتاتے ہوئے افسردہ ہوگئیں، ویڈیو

صباء فیصل اور ان کی بہو کے درمیان تنازعات کی خبریں کچھ ماہ سے سوشل میڈیا پر وائرل تھیں۔ جب ان کی بہو نیہا فیصل نے ان کے خلاف ایک پوسٹ انسٹاگرام پر شیئر کی اور آپسی تعلقات کی کشیدگی کے بارے میں بتایا تھا جس پر صباء نے ان کی تردید کرتے ہوئے کچھ نہ کہا اور نیہا کو بیٹی کہہ کر معاملہ نپٹا دیا تھا۔ مگر اب ایک مرتبہ پھر یہ تنازعات زور پکڑ رہے ہیں۔

صباء کا مؤقف:

صباء فیصل نے ایک ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی اور اس میں انہوں نے بہو سے تعلقات توڑتے ہوئے کہا کہ : "جس گھر میں نیہا جیسی بہو آ جائے وہ گھر پھر خراب ہی ہوتا ہے۔ وہ لوگ جو مجھے نیہا کے پوسٹ پر نازیباں الفاظ کہتے ہیں۔ مجھے اور میری بیٹی کو برا بھلا کہتے ہیں وہ لوگ حقیقت اگر جان لیں تو پوسٹ کرنے والوں کو ہی برا کہنا شروع کردیں۔ میں نے آج تک الحمداللہ بہت اچھی زندگی گزاری ہے اور کسی کو کچھ بھی نہیں کہا، یہ میرے گھر کا ذاتی معاملہ ہے۔ اور اب میرا نیہا سے کوئی تعلق نہیں ہے"۔

اگر میرا بیٹا سلمان اپنی بیوی کے ساتھ رہنا چاہتا ہے تو رہے میرا اس سے بھی کوئی تعلق نہیں ہے۔ نہ میری بیٹی کا، نہ میرے شوہر کا اور نہ میرے دوسرے بیٹے کا ۔۔ واضح رہے سلمان فیصل اور نیہا کا ایک بیٹا بھی ہے جس کی کچھ ماہ قبل ہی پیدائش ہوئی تھی۔

بہو کا بیان:

اپنی ساس کے بیان پر نیہا فیصل کا کہنا ہے کہ: " پنی زندگی کا موازنہ ان کے ساتھ ہرگز نہ کریں جو حرام کے مزے لیتے ہیں، ہوسکتا ہے کہ وہ آپ سے زیادہ کامیاب نظر آئیں گے یا آپ سے زیادہ مزے کر رہے ہوں گے۔ لیکن اللہ کے سامنے وہ کچھ بھی نہیں ہیں اور اسی بات کی اہمیت ہے۔ ہمیشہ صحیح راستے پر چلیں، پھر چاہئے کتنی ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے یا پھر جب آپ خود کو غلط سمجھ رہے ہوں تب بھی مضبوط رہیں اور حرام کے خلاف اپنا موقف واضح رکھیں۔ بلآخر یہ دنیا فانی ہے۔"

Ghar Torne Wali Aurat

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ghar Torne Wali Aurat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ghar Torne Wali Aurat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   3803 Views   |   08 Dec 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

بیٹے اور گھر توڑنے والی عورت سے اب میرا کوئی تعلق نہیں ۔۔ صباء فیصل اپنی بہو کے بارے میں سچ بتاتے ہوئے افسردہ ہوگئیں، ویڈیو

بیٹے اور گھر توڑنے والی عورت سے اب میرا کوئی تعلق نہیں ۔۔ صباء فیصل اپنی بہو کے بارے میں سچ بتاتے ہوئے افسردہ ہوگئیں، ویڈیو ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بیٹے اور گھر توڑنے والی عورت سے اب میرا کوئی تعلق نہیں ۔۔ صباء فیصل اپنی بہو کے بارے میں سچ بتاتے ہوئے افسردہ ہوگئیں، ویڈیو سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔